
انوارِ عالم
January 29, 2025 at 05:35 PM
::: *دل کی بستی کے محافظ مضبوط کریں* :::
#الحب_و_العشق 34
`النفس تميل لمن يشبهها والقلب يميل لمن يدخله دون استئذان`
روح اس روح کی طرف مائل ہوتی ہے جو اس کے مشابہ ہوتی ہے اور دل اس دل کی طرف مائل ہوتا ہے جو اس میں بلا اجازت داخل ہو جائے
*دل بادشاہ ہوتا ہے*
سورہ نمل میں *سیدنا سلیمان* علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کی ملکہ چیونٹی نے اپنی رعایا کو ڈراتے ہوئے جو کہا قرآن کریم نے وہ نقل فرمایا
إِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا
*بے شک بادشاہ جب کسی بستی میں گھستے ہیں تو اسے برباد کر دیتے ہیں*
اس میں اشارہ ہے کہ دل جو بادشاہ ہے تو جس دل میں دل گھسے گا اسے برباد کر دے گا
`اگر آپ اپنے دل کی بستی میں کسی بادشاہ کو گھسنے دیں گے وہ آپ کے دل کی بستی کو برباد کر دے گا`
آپ کا دل بھی بادشاہ ہے آپ کے دل میں گھسنے والا دل بھی بادشاہ ہے
*ایک ملک میں دو بادشاہ نہیں رہ سکتے تو جب دوسرا بادشاہ آئے گا وہ تباہی لائے گا*
دو میں سے ایک غلام بن جائے گا
`لہذا کسی کو دل میں نہ گھسنے دیں`
*جس بستی کے محافظ کمزور و غیر ذمہ دار ہوں وہ بستی جلد لُٹ جاتی ہے*
لہذا دل کی بستی کی حدود پر `عقل و علم` کے سپاہی چاق و چوبند رکھیں تاکہ غیر اس بستی میں نہ گھس جائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
❤️
👍
💯
😢
😮
🌸
💚
☑️
✨
❤🔥
143