انوارِ عالم
انوارِ عالم
January 31, 2025 at 09:03 AM
::: *ہر گھبراہٹ میں ان کو یاد کریں* ::: #عشقِ_سیدِ_عالم 10 `هُوَ الْحبيْب الَّذيْ ترجى شَفَاعَتهُ` `لِكُلِّ هَوْلٍ مِّنَ الاهْوَالِ مُقْتحمِ` وہ ایسے پیارے ہیں کہ ہر گھبراہٹ میں ان کی شفاعت کی امید ہوتی یہاں اکثر شارحینِ قصیدہ بردہ شریف نے شفاعت کو قیامت سے مقید کیا ہے *جبکہ الفاظ مطلق ہیں* `ہر گھبراہٹ میں اُن صلی الله علیہ وسلم کی شفاعت کی امید کی جاتی ہے` *مال فناء ہو جائے یا اولاد بیمار ہو جائے یا روحانی" جسمانی آفت آن پڑے تو حبیبِ رب العزت کی بارگاہ میں عرض کریں وہ الله رب العزت کی بارگاہ میں عرض کریں گے ان کی شفاعت ضرور قبول ہوگی* `یہ روحانی نسخہ ہمیں خود قرآن کریم نے دیا ہے` لَوْ اَنَّهُمْ اِذْ ظَّلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ جَآءُوْكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰهَ وَ اسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللّٰهَ تَوَّابًا رَّحِیْمًا اگر وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے پیارے تمہاری بارگاہ میں آئیں پھر الله سے معافی مانگیں اور رسول بھی ان کے لیئے شفاعت کریں تو وہ ضرور الله کو توبہ قبول کرنے والا رحم کرنے والا پائیں گے آیت مبارکہ سے جو مسائل صاف اخذ ہوتے ہیں وہ یہ ہیں *دینی و دنیاوی کوئی کمی زیادتی کریں تو مدینہ پاک جائیں* وہاں جا کر الله سے معافی مانگیں جبکہ ہر جگہ مساجد ہیں الله رب العالمین ہر بندے کی دعاء ہر جگہ سے سنتا ہے پھر بھی حبیب کے پاس جانے کا حکم دیا کہ وہاں جا کر استغفار کریں معلوم ہوا `استغفار کی طاقت مدینہ منورہ میں بڑھ جاتی ہے` حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب میں استغفار کرنا الله رب العالمین کو پسند ہے پھر حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم آنے والے کے لیئے شفاعت کریں صاف ظاہر ہے شفاعت کرنا زندہ کا کام ہے *جو ان کی بارگاہ میں جائے گا وہ جانتے ہیں کون ہے کہاں سے آیا کیا مدعا لایا کیا گناہ کیا اس گناہ کی شفاعت بنتی بھی ہے یا نہیں تبھی تو شفاعت کریں گے* پھر الله کے حضور وہ دعاء کریں گے یا الله یہ تیرا بندہ میرا امتی ہے اسے بخش دے تو الله توبہ قبول کرے گا رحم کرے گا *آیت کریمہ کا صاف معنیٰ جو نظر آرہا ہے وہ وسیلہ ہے* `کہ ان کے وسیلہ سے دعاء مانگی جائے تو قبول ہوگی` دنیا و آخرت کی ہر گھبراہٹ میں ان سے عرض کرو حسان الھند کہتے ہیں مفلِسو! اُن کی گلی میں جا پڑو باغِ خلد اکرام ہو ہی جائے گا دوسری جگہ پر امام تنبیہ فرماتے ہیں بے اُن کے واسطہ کے خدا کچھ عطا کرے حاشا غلط غلط یہ ہوس بے بصر کی ہے یعنی *ان کے واسطے و وسیلے کے بغیر صرف جہنم ملے گی باقی دنیا کا ذرہ بھی ملے گا تو اُن صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے ملے گا* 🌹 ہمارے وٹس ایپ چینل کو فالو کر لیں Follow the انوارِ عالم channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaE4tHN0LKZHlMOo2F09 ✍️ #سیدمہتاب_عالم
❤️ 💚 🙏 🌹 👍 🫀 ❤‍🔥 🌸 💓 😍 88

Comments