انوارِ عالم
انوارِ عالم
February 6, 2025 at 01:15 PM
:::::::: *یورپ کی جہالت کا منہ بولتا ثبوت* ::::::: _ہم کب اور کیسے شاندار ماضی جیسی عظیم قوم بنیں گے_ #اسلامی_سائنس 10 اسپین کے شہر میں *Seville* جس کو عربی میں *اشبیلیہ* کہتے ہیں میں موجود بظاہر منظر سے سے آپ کو کیا نظر آرہا ھے ایک خوبصورت مینار *دراصل یہ دو قوموں دو تہذیبوں دو مذہبوں کے عروج زوال عقل و فھم کی کہانی بیان کرتا تاریخی مینار ھے* امریکی مورخ جوناتھن لکھتا ھے کہ جب *1248* میں اسپین کے شہر *اشبیلہ* موجودہ نام *sievilla* کو عیسائیوں نے مسلمانوں سے چھینا اورمسلمانوں کا قتل عام کیا شہر کو اجاڑ کے رکھ دیا اس *وقت کے سب سے ترقی یافتہ جدید شہر پہ قبضہ کرنے کے بعد عیسائیوں کو سمجھ نہیں آ رہی تھی* کہ `یہ مینار اصل میں کیا شے ہے` اور اس کا اب کیا کرنا ھے انہیں کچھ اور سمجھ نہیں آئی انہوں نے اس عظیم سائنسی شاہکار ظلمت دور کرتی فنکاری کو محافظ سپاہیوں کی قیام گاہ بنا کر تیر انداز کھڑے کر دیئے *جبکہ یہ مینار یورپ کے جہالت بھرے ماحول میں پہلی رصد گاہ تھی* یعنی یہاں چڑھ مسلمان سائسندان فلکیات ستاروں فضاؤں ہواؤں خلاؤں کا مشاہدہ و تجربات کرتے تھے عیسائیوں کو سائنس کی ذرہ سمجھ نہ تھی تو انہوں نے اس مینار کو فوجی چھاؤنی بنا دیا *اور اب ھم ان فرنگیوں سے مرعوب ہو جاتے ہیں* جلال ان کا کھنڈروں میں ہے یوں چکمتا کہ ہو جیسے خاک میں کندن دمکتا مینارِ اشبیلیہ کا موجودہ نام *Lagiralda* ھے اور یہ نام اس کے اوپر رکھی دیوی کی کی مورتی کی وجہ سے جو یورپین کے ہاں فتح کی دیوی ہے! `انتہائی تعجب کی بات ہے کہ جب یہ بنایا گیا تھا اُس وقت اسکی بلندی 122 میٹر تھی` قدیم دنیا کا کوئی مینار اتنا بلند نہیں رہا آپ اس مینار کی بلندی کو یوں سمجھیں کہ مینار پاکستان جو جدید دنیا کا مینار ہے اسکی بلندی بھی اس وقت 70 میٹر ھے! `اندلسی مسلمانوں کے پاس ایسی کونسی ٹیکنالوجی تھی جو انہوں نے صدیوں پہلے 122 میٹر بلند مینار کھڑا کر دیا` اور وہ بھی بقول یورپی جھوٹے مورخین کے مطابق صرف ایک مسجد کا مینار بنا کر؟ `آج اس جدید دور میں بھی کسی مسجد کا مینار 122 میٹر بلند نہیں ہے` *یورپین ایسے بہت سے جھوٹ بولتے ہیں اسی لیئے ہم بار بار کہتے ہیں کہ یورپی مورخین کی جھوٹی تاریخ چھوڑ کر مسلمان مورخین کی کتابوں کو پڑھیں تاکہ ذہن سے احساس کمتری مٹے* اور جب ذہن سے جمود چھٹے کا تو کچھ کرنے کا حوصلہ بھی پیدا ہوگا! `جب مسلمانوں نے پڑھنا ہی یورپ کا دیا گیا نصاب ہے` جب پڑھنا ہی یورپ کا لٹریچر ہے تو یقین کریں نہ زھراوی پیدا ہوگا نہ رازی آئے گا نہ الجزری پیدا ہوگا نہ البیرونی نظر آئے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ جہاں سے یورپ نے علوم حاصل کیئے ہمیں بھی وہیں سے حاصل کرنا ہوگا تبھی کامیاب ہوں گے ورنہ ذلت مقدر ہے اور رہے گی *اور مسلمانوں نے قرآن سے علوم حاصل کییئے* مسلمان کسی سے مرعوب نہیں ہوئے بلکہ سینہ تان کر علوم ایجاد کیئے ہیں 👈 تحریر سے نام حذف کرنا شرعاً اخلاقاً جرم ھے اور آپ اس کے جوابدہ ہوں گے! 👈 نام کیساتھ کاپی کی اجازت ھے! ✍️ #سیدمہتاب_عالم
❤️ 👍 👌 🌹 💚 💦 💫 🩵 🫀 89

Comments