انوارِ عالم
انوارِ عالم
February 7, 2025 at 01:56 PM
`جس کی زبان ناک کو لگی وہ جنتی ہے ؟` #المزاح_و_الظرافت 51 *عمر الوراق* نے کہا میں نے *کلثوم بن عمرو* کو بازار میں روٹی کھاتے دیکھا تو کہا تمہیں شرم نہیں آتی راستے میں روٹی کھاتے ہو *{محدثین کے نزدیک راہ میں کھانا پینا مروّت کے خلاف یعنی غیر مہذبانہ کام ہے }* کلثوم بن عمرو نے جواباً کہا اگر آپ جانوروں کے باڑے میں ہوتے اور کھانا کھاتے تو کیا یہ بری بات ہوتی ؟ *میں نے کہا بالکل نہیں* کلثوم بن عمرو نے کہا رکو میں تمہیں دکھاتا ہوں کھڑے ہوئے اور تقریر شروع کر دی جب لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی تو کہا مجھے کئی روایتوں سے معلوم ہوا ہے `من بَلَغَ لسانُه أرنبةَ أنفه لم يدخل النار` *جس کی زبان ناک کے بانسے تک پہنچ جاتی ہو وہ جہنم میں داخل نہیں ہوگا* `وہاں موجود ہر شخص اپنی زبان نکال کر ناک تک پہنچانے کی کوشش کرنے لگا` 😅 کلثوم بن عمرو نے کہا میں نے تمہیں کہا تھا نا یہ سب گائے بھینسیں ہیں ❗ *فوات الوفیات لابن شاکر* ❗ عوام کا یہی حال ہوتا ہے *جہالتوں میں گڑے پھنسے ہوتے ہیں مگر علماء پر اعتراض سے نہیں باز آتے* یہاں ایک بات مبلغین کو بھی خوب سمجھنی چاہیئے کہ عوام سادہ بے علم ہوتی ہے آپ ان کو جس رستے پر لگائیں گے وہ لگ جائے گی لہذا موضوع اور غیر اخلاقی " غیر اسلامی باتیں عوام میں نہ کریں آپ کی باتوں کا اثر عوام پر ہوتا ہے `آپ کی باتوں سے متاثر ہو کر کوئی باپ خود تو کو جاہل ہوتا ہے مگر اپنے بیٹے کو عالم بنانے کے لیئے وقف کر دیتا ہے` آپ منبر پر بیٹھ کر ان کو جو بیان کریں گے وہ ماں لیں گے کیونکہ آپ کو امین جانتے ہیں اور عوام بھی علماء کے مابین فتنہ و فساد نہ مچائے کہ اِدھر کی اُدھر پہنچائے `ایسے فتنہ گروں سے وہ ناک کو زبان لگا کر جنت جانے کہ کوشش کرنے والے اچھے ہیں`😅 علماء کرام نے فرمایا *العوام کالانعام* عوام جانوروں کی طرح ہے جدھر مرضی کھینچ کر لے جاؤ خواہ جنت میں لے جاؤ یا جہنم میں لے جاؤ ✍️ #سیدمہتاب_عالم
👍 ❤️ 😂 🌹 😢 ♥️ ❤‍🔥 🌸 🎉 💚 113

Comments