
انوارِ عالم
February 8, 2025 at 06:25 PM
`نہیں:`
#المزاح_و_الظرافت 52
ایک *تند خو* شخص نے نابینا دیہاتی کو کہا
الله رب العزت جس کی آنکھیں لیتا ہے بدلے میں اسے کچھ خاص نعمت بھی دیتا ہے
*تمہیں کیا خاص نعمت ملی ہے ؟*
نابینا اعرابی نے کہا
`عوضني بألَّا أرى أمثالك`
میری بینائی کے بدلے مجھے جو نعمت ملی ہے وہ تم جیسے لوگوں کو نہ دیکھنا ہے 😅
*یعنی تم جیسںوں کو دیکھنا بھی ایک عذاب ہوتا ہے اور میں اس عذاب سے بچا ہوا ہوں*
ہماری نگاہ اتنی عام نہیں کہ ہر کس و ناکس پر پڑتی پھرے
اٹھتی نہیں نظر کسی اور کی طرف
پابند کر گئی ہے کسی کی نظر مجھے
*کچھ لوگ ڈیڑھ ہشیار بنتے ہیں پھر ذلیل و خوار ہوتے ہیں*
ایک اعرابی درخت کے نیچے لیٹا ہوا تھا
وہاں سے ایک شخص گزرا جو اپنے آپ میں بڑا دانا تھا
لیٹے ہوئے اعرابی کو کہنے لگا
*تمہیں پتا ہے جاہل سے اعراض [منہ پھیرنا]کیسے کیا جاتا ہے ؟*
`اعرابی کروٹ بدلی اور دوسری طرف منہ کر کے سو گیا`😅
{یعنی ایسے" کہ میرے نذدیک تم جاہل ہو}
اسی طرح ایک بزعم خود دانا ایک جگہ سے گزرا جہاں *پانچ اعرابی بیٹھے ہوئے تھے*
وہ رک کر انہیں کہنے لگا
*تم چاہتے ہو میں تمہیں ایک ایسی بات بتاؤں جو تمہیں فائدہ دے ؟*
`پانچوں نے ایک ساتھ کہا`
*نہیں* 😅
نصیحت کی پٹاری وہاں کھولیں جہاں آپ کو شوق سے سنا جائے
ورنہ یک زباں آپ کو بھی سب کہ سکتے ہیں
*نہیں*
آپ سے بھی منہ پھر کر لیٹ سکتے ہیں
*کوئی نابینا آپ کو بھی کراری کراری سنا سکتا ہے* 😅
✍️ #سیدمہتاب_عالم
😂
❤️
👍
😢
😮
🤭
🫀
☺️
✨
🌹
135