انوارِ عالم
انوارِ عالم
February 9, 2025 at 07:59 AM
::: *مرد کمزور مخلوق ہے اس پر رحم کریں* ::: ـــــ `عزتِ نفس بادشاہت کے برابر ہے` ــــ #کامیاب_خواتین 8 *اھلِ عرب کہتے ہیں* `عزّة النفس تُضاهي جاه الملوك` عزتِ نفس {خوداری} بادشاہوں کی حیثیت کے مشابہ ہوتی ہے *معزز* عزت پر مر جاتا ہے *لئیم* [کمینہ] عزت سے زیادہ دولت کو ترجیح دیتا ہے `ٹک ٹاک"فیسبک" یوٹیوب وغیرہ پر عزتیں بیچ کر دولت بنانا کمی کمین لوگوں کے ہاں رائج ہے` *نسلی انسان کبھی عزت پر سمجھوتا نہیں کرتا* `ایسوں کو دیکھنے" فالو کرنے" لائک کمنٹ کرنے سے آپ میں بھی گھٹیا پن کے جراثیم پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں` پھر مرد یا عورت خاندانی ہونے کے باجود بے نسلے لوگوں جیسی حرکات کرنا شروع کر دیتا ہے لہذا اپنے فالو کیئے ہوئے گروپ لائک کیئے ہوئے پیج اور سبسکرائب کیئے ہوئے چینلز پر نظرِ ثانی کریں غیرت آہستہ آہستہ مرتی ہے *کل جسے آپ کے باپ دادا بے حیائی" بے غیرتی کہتے تھے آج آپ وہی کام کر رہے ہیں تو تسلیم کریں آپ کے خون میں غیرت کی کمی اور غیر کی آمیزش ہو گئی ہے* مبالغے میں ایک شعر ہے کل جنہیں چُھو نہیں سکتی تھی فرشتوں کی نظر آج وہ رونقِ بازار نظر آتے ہیں اس معاشرے کی اور تنزلی کیا ہوگی کہ کل تک یہاں جس کام پر غیرت اتنی تھی کہ بندے مار دیئے جاتے آج وہی کام سرِ عام ہوتے ہیں `بازارِ حسن میں رنگ رنگ کی بولیوں سے اپنے طرف بلانے والیوں اور سوشل میڈیا پر شارٹ کلپس جاری کرنے والیوں میں کیا فرق ہے ؟` وہ بھی مردوں کو مائل کرتی ہیں یہ بھی مائل کر رہی ہیں *پھر وہ طوائفہ اور یہ خاندانی کیسے ہیں ؟* اسی طرح `مذہبی خواتین` بھی ہاتھوں" پاؤں حتی کہ برقعے میں نیز دستانوں میں ہاتھ کی تصاویر لگانے کا مقصد مَردوں کو ہی دکھا کر مائل کرنا *پھر آپ میں اور طوائفہ کے مائل کرنے میں کیا فرق ہوا ؟* پھر آپ کو کوئی میسج کرے " بات کرے تو آپ حاجن کیوں بن جاتی ہیں ؟ `یہ بھی فیمنزم کی بیہودہ سوچ ہے کہ مرضی کے مرد کے ساتھ ہر حد پار کر لی جائے اور جو پسند نہ آئے اس کی تشہیر کر دی جائے پھر اپنا رونا دھونا شروع کر دیا جائے پھر مَردوں کی نگاہوں کا قصور اور مردانہ فکر کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا جائے` *مرد کمزور ترین مخلوق ہے* `جی ہاں` مرد دنیا کی کمزور ترین مخلوق ہے جو جنسِ مخالف کو دیکھ کر قابو میں نہیں رہ پاتا آپ آگ بھڑکانے کے بعد حاجن نہ بن جایا کریں `محرم کے سوا کسی سے بات نہ کریں خواہ عالم و مفتی ہو خواہ کسی عمر کا شخص ہو` *مرد کمزور مخلوق ہے اس پر رحم کریں* ✍️ #سیدمہتاب_عالم
👍 ❤️ 😢 💯 😮 🌹 🙏 🤲 ❤‍🩹 📿 147

Comments