انوارِ عالم
انوارِ عالم
February 10, 2025 at 11:03 AM
::: *مجنون کی عاقلانہ باتیں* ::: ـــــ `بچوں کے ساتھ بچہ بن جائیں` ـــــ #المزاح_و_الظرافت 53 *امام مبرد کہتے ہیں* میں ایک مجنوںن ( پاگل )شخص کے پاس سے گزرا جسے رسیوں سے باندھا گیا تھا تو میں اس سے مزاح کرتے ہوئے *قریب گیا اور زبان باہر نکالی* وہ مجنون آسمان کی طرف سر اٹھا کر کہنے لگا اے الله تیری ہی تعریف ہے تیرا ہی شکر ہے `اُنْظُرْ من ربطوا وانظر من تركوا` *دیکھ لوگوں نے کسے باندھا ہوا ہے اور کسے کھلا چھوڑا ہوا ہے* 😅 ❗ *عقلاء المجانین* ❗ یعنی یہ جو مجھے زبان دکھا رہا ہے لوگوں کو چاہئے اسے باندھ رکھیں اور مجھے چھوڑ دیں *امام مبرد علمِ نحو یعنی عربی اصول و ضوابط کے عظیم امام ہیں* `مزاح کرنا معیوب نہیں` ہر انسان کی نیت الگ ہوتی ہے شاید امام مبرد نے اس مجنون سے مزاح اس کے دل کو خوش کرنے کے لیئے کیا ہو یا خود مزاح کا دل کیا ہو حدیث شریف میں ہے `كان يدلع لسانه للحسين وإذا رأى الصبي حمرة اللسان بهش إليه` رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حسین بن علی کے لیئے اپنی زبان مبارک باہر نکالتے تھے کیونکہ جب بچہ زبان کی سرخی دیکھتا ہے تو خوش ہوتا ہے ❗کتاب الزھد لھناد ابن السری ❗ *تو امام حسین زبانِ مبارک کی سرخی دیکھ کر خوش ہوتے تھے* _دوسری حدیث شریف میں ہے_ `من كانَ لَهُ صبيٌّ فليتصابَ لَهُ` جس کا بچہ ہو وہ اس کے لیئے بچہ بن جائے ❗جامع صغیر ❗ الله رب العزت نے پھول دیئے ہیں تو ان کے لیئے بہار کے جھونکے بنیں نہ کہ صحراء کی تپتی ہوا بنیں *زندگی میں اپنے ماتحتوں اور دوست احباب سے شریعت کے دائرے میں رہ کر مزاح کریں* *گھٹن زدہ ماحول سے آپ کوئی عظیم انسان قرار نہیں پائیں گے* `ہاں مگر دھیان رکھیں کسی مجنون کے سامنے زبان نکالیں تو اس کی حکمت بھری بات سننے کا حوصلہ بھی رکھیں` 😅 ✍️ #سیدمہتاب_عالم
❤️ 😂 👍 ☺️ 🥰 🤭 😊 🫀 🌹 134

Comments