
انوارِ عالم
February 10, 2025 at 07:12 PM
`میں مجرم ہوں دغا باز نہیں:`
#عشقِ_سیدِ_عالم 12
`كلُّ الوصالِ ِدُونَ وصلِكَ هجرُ`
`وكُلُّ الهَجرِ دُونَ هَجرِكَ وصلُ`
اے میرے ایمان آپ کے بغیر ہر وصل جدائی ہے اور ہر جدائی جو آپ کے ہجر کے بغیر ہو وہ وصل ہے
{ *یعنی آپ ساتھ ہیں تو ہر ایک سے انسان سے دوری کوئی معنی نہیں رکھتی* }
`فيــا لَـيتَ طَيـفاً مِنـكَ يأتـي`
`وَيا لَيت إنِّي لِهَذا الطَّيفِ أهلُ`
کاش آپ کا خواب آتا اور کاش میں اس خواب کا اھل ہوتا
( *منصور الحلاج* )
اج سک متراں دی ودھیری اے
کیوں دلڑی اداس گھنیری اے🥹
لون لوں وچ شوق چنگیری اے
اج نیناں نے لایاں کیوں جھڑیاں🥹
*آپ کے رب کی قسم میری آنکھیں آپ کو دیکھنے کی قابل نہیں ہیں*
`جب میں سوچتا ہوں آپ مجھے دیکھیں گے تو کانپ جاتا ہوں کہ نفاست و طہارت جن کے در پر سجدہ ریز ہوں وہ ستھری پاکیزہ نوری آنکھیں مجھ غلاظت و نجاست کے ڈھیر کو دیکھیں گی ؟`
مگر خیال آتا ہے
ہم نیک ہیں یا بد آخر ہیں تمہارے
نسبت ہے بہت اچھی گر حال برا ہے
*نجاست کا ذرہ طہارت کے پیکر سے محبت کر بیٹھا ہے*
اس دل پر اختیار کہاں ہے اور یہ اختیار ہونا بھی نہیں چاہے
ز حال مسکیں مکن تغافل دورائے نیناں بنائے بتیاں
کہ تاب ہجراں ندارم اے جاں نہ لیہو کاہے لگائے چھتیاں
*اب مسکین سے نظریں نہ پھیریں*
شبان ہجراں دراز چوں زلف و روز وصلت چوں عمر کوتاہ
سکھی پیا کو جو میں نہ دیکھوں تو کیسے کاٹوں اندھیری رتیاں
*جدائی کی سیاہ رات بہت طویل ہوگئی ہے*
چوں شمع سوزاں چوں ذرہ حیراں ز مہر آں مہ بگشتم آخر
نہ نیند نیناں نہ انگ چیناں نہ آپ آوے نہ بھیجے پتیاں
*شمع کی کی طرح جل رہا ہوں پگھل رہا ہوں*
اے کریم میں مجرم ہوں بے وفا نہیں دغا باز نہیں
*میری پہلی اور آخری بات یہی ہے*
`آپ پر تن من دھن اولاد و اجداد قربان`
✍️ #سیدمہتاب_عالم
❤️
😭
😢
🥹
👍
♥️
🫀
💚
🤲
❤🔥
156