انوارِ عالم
انوارِ عالم
February 14, 2025 at 01:59 PM
::: *حسن و جمال میں ماں پہ اور عقل و دانائی میں باپ پہ* ::: #المزاح_و_الظرافت 54 ایک عورت کی نابینا مرد سے شادی ہوگئی ایک دن وہ نابینا شوہر کو کہنے لگی *کاش تم دیکھتے میں کتنی حسین ہوں* نابینا کہنے لگا `لو كنتِ كما تقولين لما تركك المُبصرون لي` *اگر تم اتنی ہی حسینہ ہوتی جتنی مجھے بتا رہی ہے تو آنکھوں والے تمہیں میرے لیئے نہ چھوڑتے* 😅 بعض لوگ لمبی لمبی تب پھینکتے ہیں جب ان کی اوقات جاننے والا کوئی بھی موجود نہ ہو اور اگر کوئی جاننے والا آجائے تو پھر ان کی اچھی خاصی عزت ہو جاتی ہے *بعض استاذ مبتدی طلباء کے سامنے اپنی شان میں زمین و آسمان کے قلابے ملا دیتے ہیں* `اسی طرح بعض مائیں اپنی بچیوں کو سستی کے طعنے دیتی ہوئی اپنی جوانی میں گھریلو تیز ترین کاموں پر صبح و شام درس دیتی ہیں` اور کچھ لوگ حق بیانی بھی کرتے ہیں *عمارہ بن عقیل* کہتے ہیں میں بد صورت مگر عقلمند انسان تھا تو میں نے ایک حسین مگر سخت مزاج عورت سے شادی کی تاکہ میری اولاد حسن و جمال میں ماں پر اور عقلمندی میں مجھ پر جائے مگر جب بچہ ہوا تو بدصورتی میں مجھ پر اور سخت مزاجی میں ماں پر چلا گیا 😅 {نزهة الالباء} *یعنی بد صورت اور بد مزاج تھا* حکیم لقمان نے ایک بد صورت بز اخلاق شخص کو دیکھا تو فرمایا *صورت اچھی تمہارے بس میں نہیں اخلاق اچھے کرنا تو تمہارے بس میں ہے تو کم از کم اخلاق اچھے کر لو* `ویسے یہ کافی حد تک حقیقت ہے کہ حسن و جمال ماں کی طرف سے آتا ہے` مگر کبھی کبھی کام توقع کے خلاف بھی ہو جاتا ہے جیسے اعرابی کے ساتھ ہوا یا جیسے نابینا کی بیوی کے ساتھ ہوا 😅 ✍️ #سیدمہتاب_عالم
😂 👍 ❤️ 🤭 😅 😮 ♥️ 💯 😁 122

Comments