
GB NEWS 🌐
February 12, 2025 at 07:34 PM
*واپڈا نے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے زمین کے معاوضے میں 51 ارب روپے سے زائد ادا کر دیے* گلگت۔واپڈا نے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے زمین کے معاوضے کی مد میں اب تک 51 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کر دی ہے، جو کل رقم کا 91 فیصد بنتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، مقامی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 78 ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی کی جا رہی ہے۔
واپڈا حکام کے مطابق یہ ادائیگیاں متاثرہ افراد کی بحالی اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے ساتھ ساتھ توانائی بحران کے حل میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
##
😂
❤️
👍
8