GB NEWS 🌐
GB NEWS 🌐
February 13, 2025 at 02:43 AM
علی آباد ہسپتال ضلع ہنزہ کا ہیڈکوارٹر ہسپتال ہونے کے باوجود گائنی کالوجسٹ، چلڈرن (بچوں) کا ڈاکٹر اور دیگر میڈیکل آفیسرز کی شدید قلت کی وجہ سے ضلع ہنزہ کے غریب عوام علاج معالجہ سے محروم ہیں۔ اور ضلعی انتظامیہ، ڈی سی، ڈی ایچ او خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔ خواتین اور بچے علاج سے محروم ہیں۔ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے کئی بار مطالبہ کے باوجود ہیلتھ حکمران ٹس سے مس نہیں ہیں۔ علی آباد ہسپتال میں ہنزہ کے علاوہ ضلع نگر کی مائیں اور بچیاں علاج معالجے کے لیے آتی ہیں۔ جبکہ کرپٹ انتظامیہ اپنی مراعات سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔ علی آباد ہسپتال کے ایم ایس کی طرف سے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو ڈاکٹروں کی بابت درجنوں مراسلے بھیجنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ لہٰذا ان کرپٹ افسران اور نظام کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ ضلعی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے۔ اور اگر اپنی ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتے تو ہنزہ سے چلے جائیں۔ ظہور کریم ایڈووکیٹ سابق امیدوار برائے جی بی ایل اے 06۔
👍 😢 4

Comments