
The Knowledge Hub 📚
February 14, 2025 at 06:53 AM
*کن باتوں سے توانائی ضائع ہوتی ہے اور توانائی کے ضائع ہونے کے نقصانات کیا کیا ہیں؟*
وہ باتیں جن سے توانائی ضائع ہوتی ہے۔وہ درج ذیل ہیں۔
* نفرت،بدخواہی،منفی و فضول قسم کے بحث و مباحثے،گالی و گلوچ اور لڑائی و جھگڑے سے توانائی ضائع ہوتی ہے۔
* منفی و فضول ملاقتوں اور باتوں سے بھی توانائی ضائع ہوتی ہے۔
* کسی کی منفی بات اور رویوں کو ذہن میں رکھنے سے بھی توانائی ضائع ہوتی ہے۔
* منفی سوچنے سے بھی توانائی ضائع ہوتی ہے۔
توانائی کے ضائع ہونے کے نقصانات
* توانائی کے ضائع ہونے سے فرد ذہنی،جذباتی اور جسمانی اعتبار سے کمزور و بیمار ہوجاتا ہے۔
* توانائی کے ضائع ہونے سے ارتعاش کا تعدد کم ہوجاتا ہے۔
* توانائی کے ضائع ہونے سے شعور کی سطح پست ہوجاتی ہے۔
* توانائی کے ضائع ہونے سے فرد کے مزاج میں خشکی اور غصہ و چڑچڑاپن پیدا ہوتا ہے۔
* توانائی کے ضائع ہونے سے نیند کی کمی کی شکایت یا اچھی و گہری نیند نہیں آتی۔
* توانائی کے ضائع ہونے کا اثر فرد کے اعصاب اور بغیرنالی والے غدود پر بھی پڑتا ہے۔
* توانائی کے ضائع ہونے سے فرد کا Aura کمزور ہوجاتا ہے۔
________________________________________
آپ اپنی توانائی کے ارتعاش کے تعدد کے آئینے کا مشاہدہ و تجربہ کررہے ہو۔
آپ جو مشاہدہ و تجربہ کر رہے ہو۔اگر آپ کو یہ مشاہدہ و تجربہ پسند نہیں ہے۔تو آپ اپنی توانائی کے ارتعاش کے تعدد کا چینل بدل لو۔
آپ جو مشاہدہ و تجربہ پسند کرتے ہو۔آپ اپنی توانائی کے ارتعاش کے تعدد کو اس مشاہدہ و تجربے کے توانائی کے ارتعاش کے تعدد پر لیکر آؤ۔
آپ کی سوچ اور جذبات سے توانائی کے ارتعاش کا تعدد بنتا ہے۔لہذا آپ اپنی سوچ اور جذبات کو مثبت و بلند بناؤ اس سے آپ کی توانائی کے ارتعاش کا تعدد بڑھ جائے گا۔
آپ کا دل محبت اور خیرخواہی کے جذبے سے بھرا رہے۔
آپ نفرت،بدخواہی،منفی و فضول قسم کے بحث و مباحثے،گالی و گلوچ اور لڑائی و جھگڑے کوسوں دور رہیں۔
اچھا دیکھیں،سنیں،پڑھیں اور اچھے لوگوں میں رہیں۔
اگر آپ صرف اور صرف ایسے لوگوں میں رہیں جن کے شعور کی سطح بہت بلند ہے۔ان میں صرف رہنے سے آپ کے شعور کی سطح بلند سے بلندتر ہوتی جائے گی۔
آپ اپنی ذہنی اور جسمانی دونوں صحت کا خوب خیال رکھیں۔
________________________________________
آپ کی بات اور رویے سے پہلے آپ کی توانائی آپ کے بارے میں بتاتی ہے۔آپ حقیقت میں کیا ہو۔ظاہری تکلف و تصنع سے حقیقت چھپ نہیں سکتی ہے۔وہ باہر نکل کر آجاتی ہے۔
حقیقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے
خشبو آ نہیں سکتی کاغذ کے پھولوں سے
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
آپ کی سوچ بھی توانائی ہے۔ہر سوچ کی توانائی کے ارتعاش کا تعدد مخصوص ہوتا ہے۔کسی سوچ کے توانائی کے ارتعاش کا تعدد زیادہ ہوتا ہے اور کسی سوچ کی توانائی کے ارتعاش تعدد کم ہوتا ہے۔
جو حساس لوگ ہوتے ہیں۔وہ آپ کی توانائی کے ارتعاش کا تعدد پڑھ لیتے ہیں۔
تکلف و تصنع کو چھوڑ کر حقیقت سے آشنا ہونے کی کوشش کرو۔آپ کا اپنا آپ یعنی حقیقی خود Real Self ہی حق و سچ ہے۔آپ جتنا اپنے آپ یعنی حقیقی خود Real Self سے Connect ہوتے جاؤ گے۔آپ کی توانائی کے ارتعاش کا تعدد بڑھنا شروع ہوجائے گا ایک وقت آئے گا آپ اپنے آپ یعنی حقیقی خود Real Self سے آشنا ہوجاؤ گے۔جسے Self Realisation کہا جاتا ہے۔
جب آپ کو Self Realisation کی دولت ملتی ہے۔آپ کی بےچینی و بےقراری ختم ہوجاتی ہے،خالی پن بھر جاتا ہے اور ادھورا پن پورا ہوجاتا ہے۔
مندرجہ ذیل شعر کا تحریر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔میرے ذہن میں یہ شعر آیا لکھ دیا
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گےتپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے زرا فاصلے سے ملا کرو
* کچھ وقت لوگوں سے دور اپنے آپ کے ساتھ رہو۔
* منفی و فضول ملاقتوں اور باتوں کو چھوڑ کر اپنے آپ سے ملاقات اور بات کرو۔
* کچھ وقت کےلیے قدرت میں وقت گزارنے کےلیے چلے جاؤ۔جہاں پہاڑ،سبزہ،دریا و سمندر،درخت اور آپ کا اپنا آپ ہو۔
*The Informative World*
(Whatsapp Channel)
*دین و دنیا کی انوکھی اور دلچسپ معلومات کا ڈھیروں خزانہ*
*حاصل کریں ہمارے اس چینل میں ۔۔۔۔۔*
https://whatsapp.com/channel/0029VaCeCkmAInPrUE7tqg0u
*Follow & Share with Friends*
❤️
👍
6