
The Knowledge Hub 📚
6.0K subscribers
About The Knowledge Hub 📚
*دین و دنیا کی انوکھی اور دلچسپ معلومات کا ڈھیروں خزانہ* *حاصل کریں ہمارے اس چینل میں ۔۔۔۔۔* https://whatsapp.com/channel/0029VaCeCkmAInPrUE7tqg0u *Follow & Share with Friends* *👨🏫 الشاذلی کورسز & سروسز انسٹیٹیوٹ پاکستان* *📝 ہمارے تحت ہونے والے 5 کورسز اور دیگر سروسز* *1️⃣ آن لائن ارننگ کورس* *2️⃣ واٹس ایپ ارننگ & مارکیٹنگ کورس* *3️⃣ کامیاب خطیب & لیکچرر کورس* *4️⃣ کامیاب تحریر و تصنیف کورس* *5️⃣ کامیاب یوٹیوب چینل کورس* *📶 سوشل میڈیا سروسز & یوٹیوب چینل مونوٹائیز سروس* *🥏 آفیشل گروپ انوکھی اور معلوماتی دنیا* *🍯اسی کے ساتھ اعلیٰ اور خالص نیچرل فوڈز مناسب قیمت پر دستیاب ہیں* *📝کورسز میں داخلہ لینے اور سروسز کی مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبرز پہ وٹس ایپ یا کال کریں* *🪀WhatsApp & Cell 📲* +923126294374 +923107067919 𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼 ♡ ㅤ ❍ㅤ ⎙ ⌲
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

🌼 *••══༻◉آج کا کیلنڈر◉༺══••*🌼 *🌹 اَلصَّـلٰوةُوَالسَّـلَامُ عَلَیـْكَ یَارَسُـوْلَ اللّٰه🌹* *🤝 السَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه🤝* *💚 7 ذوالحجۃ الحرام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1446 ھِجْــرِی* *🗓️ 4 جون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2025 عِیسَوی* *☀️ 22 جیٹھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2081 بکـــــرمی* *🌎 بـــــروز ۔۔۔۔۔ بدھ 🌎* *🔰فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم🔰* *🍂رزق میں فراخی اور عمر میں وسعت🍂* *جسے یہ پسند ہو کہ اس کے لیے اس کے رزق میں فراخی اور عمر میں وسعت کی جائے تو اسے چاہیے کہ اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرے۔* *📗فیضان ریاض الصالحین ج 3 ، حدیث 319* *•●◉✧صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب✧◉●•* *●✧صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدﷺ✧●* *☆❀▬▬▬▬★★▬▬▬▬❀☆*

*🍁آج کی حدیث پاک🍁* *🔰فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم🔰* *🍂رزق میں فراخی اور عمر میں وسعت🍂* *جسے یہ پسند ہو کہ اس کے لیے اس کے رزق میں فراخی اور عمر میں وسعت کی جائے تو اسے چاہیے کہ اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرے۔* *📗فیضان ریاض الصالحین ج 3 ، حدیث 319*

سوشل میڈیا و کھلی کچہری کے فیصلے منظر عام پر لانے پر پابندی انٹریو دینے پر پابندی لگتا ہے بڑے آفیسر کو اس کی شہرت ہضم نہیں ہوئی ۔ یا پھر رشوت خور نظام کو آگ لگنے لگ گئی تھی


🔴 آئی ایم ایف میں ناکامی کے بعد، مودی پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے 800 ملین ڈالر کے مالیاتی پیکج کو رکوانے میں بھی ناکام


*انوکھی دلچسب معلومات حاصل کریں ۔۔۔۔* https://chat.whatsapp.com/HhNSfOEgUZ607LCphGyttD

🔴 اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ تینوں فوجی جبالیہ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔


*چیونٹیاں، قدرت کی زبردست ویٹ لفٹرز* ایک چیونٹی اپنے جسمانی وزن سے 50 گنا زیادہ وزن اٹھا سکتی ہے، یہ ایسی صلاحیت ہے جیسے کوئی انسان آرام سے ایک گاڑی اٹھا لے۔ اس غیرمعمولی طاقت کا راز چیونٹی کے پٹھوں کی ساخت اور اس کے چھوٹے قد میں چھپا ہے، جہاں سکیلنگ قوانین کے تحت جسمانی وزن کے مقابلے میں طاقت نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، چند ملی گرام وزن رکھنے والی چیونٹی پتے، خوراک، یا یہاں تک کہ دوسرے کیڑے بھی اٹھا سکتی ہے، جس سے کالونی کو مؤثر طریقے سے وسائل اکٹھے کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ حیران کن صلاحیت نہ صرف حیاتیاتی ڈیزائن کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ چیونٹیوں کے ماحولیاتی نظام میں اہم کردار کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ جیسے کہ مٹی کو ہوا دار بنانا اور نامیاتی مادے کو گلنے سڑنے میں مدد دینا۔ ان کی اجتماعی طاقت اور ٹیم ورک اُن کے اثرات کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں، جس سے چیونٹیاں قدرتی دنیا کی گمنام ہیرو بن جاتی ہیں 🐜💕


*ہماری قوم کی خستہ حالی اور اخلاقی پستی کا اندازہ اس تصویر سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے* نہیں مطلب جو سوشل میڈیا پر بونگی مار دے جو تھوڑا ننگا ہو کر دکھا دے جو سرعام گالیاں بک دے اس کے پیچھے لگنا کیا ضروری ہوتا ہے ؟؟؟ کیا یہی ہماری ترجیحات رہ گئ ہیں ؟؟؟؟ آپ قوم کے بچوں اور نوجوان نسل جو کیا بتانا چاہ رہے ہیں کہ بھائ سوشل میڈیا پر بیٹھ کے بونگی مار دو تم علماء کے خلاف بکواس کر دو تم دین کے معاملے میں ٹانگ اڑانا شروع کر دو دینی مسائل کا مزاق بنانا شروع کر دو تم کامیاب ہو تمہیں تعلیم کی کوئ ضرورت نہیں ہے اور جو تعلیم یافتہ اور پڑھے لکھے لوگ ہیں ہنر مند ہیں ان کو کوئ پوچھتا نہیں ہے ان کی کوئ عزت نہیں ہے ؟؟ اس بڈھے بے سرے شخص سے شادی کرنے کی خواہش مند عورتوں کی تربیت کا اندازہ لگائیں میں ایک جوان لڑکے کو جانتا ہوں جو لاہور کا رہائشی ہے اس کا کوئ سات سے آٹھ بار رشتہ ہو کہ ٹوٹا ہے ایک جگہ رشتہ ہوا انہوں نے پوچھا کہ جی سیلری کتنی ہے اس نے بولا کہ تیس ہزار ہے تو کہتے کہ اتنا تو ہماری بیٹی کا ماہانہ خرچہ ہے نہیں مطلب تمہاری بیٹی کیا انسانوں کے کھانے کی جگہ سونا کھاتی ہے ایک اور جگہ رشتہ ہوا منگنی ہو گئ پھر کسی بدبخت نے ان کو جھوٹ بولا کہ لڑکا پان کھاتا ہے بس اسی بات پر منگنی توڑ دی کیا پان کھانے والے انسان نہیں ہیں کیا مسلمان نہیں ہیں ایک جگہ رشتہ ہوا وہ کہتے کہ اگر لڑکا داڑھی کٹوا لے تو ہم لڑکی دیں گے الامان و الحفیظ اب ایسی صورت حال میں کنواری لڑکیوں کی تعداد کم ہونے کی بجائے بڑھے گی پھر کہتے ہیں جی پاکستان میں 35 سال سے اوپر 1 کروڑ لڑکیاں کنواری گھروں میں بیٹھی ہیں جب آپ کی شرائط ہی اتنی سخت ہوں گی تو کیا خاک رشتے آئیں گے۔ احمد رضا عطاری مدنی


*ہنسنے کی بات نہیں ہے ، یہ حقیقتا عجیب فلسفہ ہے ہماری قوم کا*


*بچوں کی آپس کی لڑائی اور ناراضگی ختم کروانے کے لیے 10* سادہ طریقے ماہرین نفسیات کے مُطابق چھوٹے بہن بھائیوں کا آپس میں لڑنا جھگڑنا اُن کی دماغی نشوونما پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے مگر اس لڑائی جھگڑے کے ساتھ اُنہیں یہ بھی سیکھنا ضروری ہے کہ آپس کے معاملات اگر بگڑ جائیں تو اُنہیں ٹھیک کیسے کرنا چاہیے اور سمجھوتا کیسے کرنا چاہیے۔ بچوں کے ایک دُوسرے کے ساتھ معاملات اگر بگڑ جائیں اور اُنہیں ان معاملات کو ٹھیک کرنے کا پتہ نہ چلے تو لڑائی لمبی ہوجاتی ہے اور بچے جب جوان ہوجاتے ہیں تو معاملات سلجھانے کی سمجھ نہ ہونے کے باعث جب وہ اپنے بہن بھائیوں سے خفا ہوتے ہیں تو کئی کئی برس ایک دوسرے کا چہرہ نہیں دیکھتے اور آپس میں لڑتے رہتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں والدین کے لیے چند ایسی سادی تراکیب شامل کی جارہی ہیں جس سے وہ بچوں کی آپس کی لڑائی کو ختم کروا سکتے ہیں اور اُن میں سمجھوتا کرنے اور معاملات کو از خود درست کرنے کی صلاحیت پیدا کر سکتے ہیں۔ *نمبر 1 بچوں کو کہانیوں کے نتائج بتائیں:* ان کہانیوں کے علاوہ بچوں کو نبی ﷺ کی فتح مکہ کی کہانی بھی سُنائیں اور بتائیں کے کیسے ہمارے نبی ﷺ نے مکہ فتح کرنے کے بعد سب کو معاف کر دیا تھا اور کیوں وہ کبھی اپنی ذات کے لیے انتقام نہیں لیتے تھے۔ *نمبر 2 جرمانہ بکس اور جاب بکس:* بچوں کے لیے ایک ڈبہ مختص کریں اور اُنہیں بتائیں کے اگر اُنہوں نے آپس میں لڑائی کی تو ایک دن کا جیب خرچ جرمانے کے طور پر ادا کرنا پڑے گا اور اگر بچوں کو جیب خرچ نہیں ملتا تو ایک ڈبے میں کاغذوں پر مختلف کام لکھ کر ڈبہ بھر دیں اور اگر وہ آپس میں جھگڑا کریں تو اُنہیں ڈبے سے ایک پرچی نکالنے کا کہیں اور گھر کا جو بھی کام اُس پرچی پر لکھا ہو اُن سے کروائیں اس طریقے سے اُن کی لڑنے کی عادت ڈانٹ ڈپٹ کے بغیر ختم ہو سکتی ہے۔ *نمبر 3 بچوں سے خط لکھوائیں:* اگر بچے آپس میں جھگڑ رہے ہیں اور آپ کے پاس ایک دُوسرے کی شکایت لیکر آرہے ہیں تو دونوں کو ایک ایک خالی پیپر دیکر اپنے اپنے جذبات اور احساسات لکھنے کا کہیں۔ اور اگر وہ چھوٹے ہیں تو ان کو کہیں کہ وہ اپنے جذبات کو آپ کے سامنے بلند آواز میں بیان کریں۔ اس عمل سے بچوں کو محسوسات کا خود بھی پتہ چلے گا اور وہ بات کو بڑھا چڑھا کر کرنے کے عمل سے بچیں گے اور اگر لکھنا پسند نہیں کرتے تو وہ کوشش کریں گے کے لڑائی سے بچیں تاکہ اُنہیں لکھنے کی کوفت گوارہ نہ کرنی پڑے۔ https://whatsapp.com/channel/0029Vac1hhbK0IBjQm2bed36 *نمبر 4 بچوں کو علیحدہ علیحدہ وقت دیں:* بچوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ وقت گُزارنا اور اُن کی دلچسپیوں میں شامل ہونا، دُوسرے بچوں میں تھوڑا حسد پیدا کر سکتا ہے مگر اگر سب کو برابر برابر وقت مل رہا ہے تو اس کے بہت سے فائدے ہیں۔ اس سے بچوں کو پتہ چلتا ہے کہ اُن کی بڑی اہمیت ہے اور اُن کے والدین اُن پر توجہ دیتے ہیں اور اُن سے باخبر رہتے ہیں۔ چنانچہ وہ لڑائی جھگڑے سے بچنے کی کوشش کریں گے تاکہ اُن کو علیحدگی میں جواب دہ نہ ہونا پڑے۔ اس عمل سے بچوں کے درمیان آپس میں ایک اچھا فاصلہ بھی قائم ہوگا جو اُن کی ذہنی نشوونما کے لیے ضروری ہے لیکن والدین ہمیشہ کوشش کریں کے مساوات قائم رہے۔ *نمبر 5 کسی ایک بچے کا* *بلاوجہ دفاع نہ کریں* : جب آپ کسی ایک بچے کا دفاع کرتے ہیں اور دوسرے کو ڈانٹ پلاتے ہیں تو اُس ڈانٹ کھانے والے کے ذہن میں یہ خیال ابھرتا ہے کہ اُسے کم پسند کیا جاتا ہے۔ لہذا بچوں کو اُن کے آپس کے مسئلے خُود سلجھانے دیں اور اُنہیں بتائیں کے ایک دُوسرے کی ضروریات کو کیسے پُورا کرتے ہیں۔ *نمبر 6 بچوں کے پزل:* بچوں کے لیے ایسے پزل کھلونے یا لیگو وغیرہ خریدیں جسے وہ مل کر کر حل کر سکیں اور بچوں کو ایسے کھیل کھیلنے کے لیے دیں جسے وہ مل کر کھیل سکیں۔ اس سے اُن میں ایک دوسرے کی مدد کرنے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی قوت پیداہوگی۔ *نمبر 7 بچوں کو اکھٹے باہر لے کر جائیں:* بچوں کو پارک وغیرہ میں لے کر جائیں اور اُن کو جسمانی مشقت والے کھیل آپس میں کھلوائیں جیسے فُٹ بال، کرکٹ، وغیرہ اس سے جہاں اُن کے اندر موجود انرجی پازیٹیو کاموں میں خرچ ہوگی وہاں وہ تھکاؤٹ کے بعد لڑائی جھگڑے سے پرہیز کریں گے۔ *نمبر 8 سیر و سیاحت:* بچوں کے ساتھ سیر و سیاحت بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بچے جب اکھٹے کسی مقام کی سیر کے لیے جاتے ہیں تو اُنہیں ایک دوسرے کے زیادہ قریب آنے کا موقع ملتا ہے۔ *نمبر 9 بچوں کی تعریف* : والدین کا بچوں کے اچھے کام کی تعریف کرنا بہت ضروری ہے۔ اس سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور دوسرے بچوں میں بھی رغبت پیدا ہوتی ہے کہ وہ کُچھ اچھا کریں تاکہ اُن کی بھی تعریف ہو۔ *نمبر 10 بچوں میں سوچنے کی قوت:* deep thinking بچوں کو اُن کے کاموں پر غور کراوئیں اور اُنہیں خود سے سوچنے دیں کے کوئی کام ٹھیک ہے یا غلط، ایسا کرنے سے بچوں کو مختلف چیزوں اور معاملات کا پتہ چلے گا کے اُسے ٹھیک طرح کیسے سرانجام دینا ہے اور غلطی سے کیسے بچنا ہے۔ *تحریر کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے عزیز و اقارب اور مقامی گروپس میں شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے* *💫Important Tips & Tricks* ✨Different type of tips and tricks will be shared in the form of videos and writing on this WhatsApp channel 🙂🔗 Follow & share Our Channel for Important Tips & Tricks https://whatsapp.com/channel/0029Vac1hhbK0IBjQm2bed36