Jobs Alert
Jobs Alert
January 29, 2025 at 05:07 PM
*#bsn GENERIC 2025* *#consent* *پنجاب کے گورنمنٹ سیکٹر میں بی ایس نرسنگ کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ میرٹ لسٹ میں منتخب ہونے والے سٹوڈنٹس کے لیے آن لائن کنسنٹ(Consent) یعنی رضامندی کا آپشن رکھا گیا ہے۔* *ہر وہ سٹوڈنٹ Consent دینے کا پابند ہے جس کا نرسنگ کی پہلی میرٹ لسٹ میں نام آیا ہے۔* سب سے پہلے آپ نے اپنے ای میل اور پاسورڈ کے ذریعے اپنا نرسنگ کا پورٹل لاگ ان کرنا ہے آپ کو اپنے پورٹل پر Give Consent کا آپشن/بٹن نظر آئے گا ۔ آپ نے اس پر کلک کرنا ہے۔ کونسنٹ پر کلک کرنے سے آپ کے پاس دو آپشنز آئیں گے۔ 1) Given 2) Not Given آپ نے Given پر کلک کرنا ہے۔ *⚠️وارننگ!* اگر کوئی بچہ یہاں اس آپشن پر Not Given کو سلیکٹ کر لیتا ہے تو اس کا داخلہ نرسنگ سے منسوخ کر دیا جائے گا۔ *لہذا جو لوگ نرسنگ کو جوائن کرنا چاہتے ہیں انہوں نے Given کو سلیکٹ کرنا ہے* جب آپ Given کو سلیکٹ کریں گے تو اگلے آپشن میں آپ سے Upgradation کا پوچھا جائے گا۔ اگر آپ Upgradation کرنا چاہتے ہیں تو آپ Yes کو سلیکٹ کریں گے اور اگر آپ upgradation نہیں کرنا چاہتے تو اپ No کو سلیکٹ کریں گے. *آپ کو Upgradation کا ایک مثال سے سمجھاتے ہیں۔* اس کی مثال آپ ایسے لے سکتے ہیں کہ آپ نے اپلائی کرتے وقت Preference 1 پر ملتان رکھا تھا جبکہ Preference 2 پر بہاولپور رکھا تھا ۔ ابھی آپ کا بہاولپور میں نام آیا ہے۔ *If I select "NO" Then?* اگر آپ نے upgradation والے آپشن میں No کو سلیکٹ کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ کا ایڈمیشن بہاولپور میں ہی کنفرم کر دیا جائے۔ اور اس کے ساتھ ہی جو نرسنگ کی بعد والی میرٹ لسٹیں ہوں گی اس میں آپ کا نام نہیں آئے گا کیونکہ آپ پہلے ہی اپنا نرسنگ کالج کنفرم کر چکے ہیں۔ *If I select "YES" Then?* اگر آپ Upgradation والے آپشن میں YES کو سلیکٹ کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اگر آپ کا میرٹ دوسری میرٹ لسٹ میں بہاولپور کی بجائے ملتان میں بن رہا ہوا یعنی preference 1 میں تو آپ کو بہاولپور نرسنگ کالج سے ملتان نرسنگ کالج میں منتقل کر دیا جائے۔ *♨️ نوٹ:* ہر وہ سٹوڈنٹ Consent دینے کا پابند ہے۔ جس سٹوڈنٹ نے Consent نہیں دیا۔ یا پھر Consent تو دیا لیکن جان بوجھ کر یا غلطی سے Not Given کو سلیکٹ کر لیا تو اس کا داخلہ نرسنگ سے منسوخ کر دیا جائے گا۔ جو بچے Upgradation میں No کو سلیکٹ کریں گے ان کا وہی نرسنگ کالج کنفرم کر دیا جائے گا جس میں ان کا نام ہے اور اگلی میرٹ لسٹ میں ان کا نام نہیں ائے گا۔ دوسری طرف جو بچے Upgradation میں Yes کو سلیکٹ کرتے ہیں تو ان کو نرسنگ کی بعد والی میرٹ لسٹ میں بھی Consent دینا پڑے گا۔ جس بچے کا میرٹ لسٹ میں Preference 1 والے کالج میں نام ہے اس بچے کو Upgradation کا آپشن شو نہیں ہوگا۔ *پھر سن لیں۔ جو سٹوڈنٹ اپنی رضامندی ظاہر نہیں کرتا یا پھر سلیکٹ کرتے وقت Not Given کا انتخاب کر لیتا ہے تو اس کا داخلہ نرسنگ سے منسوخ کر دیا جائے گا* *ابھی صرف Consent دینا ہے جبکہ جوائننگ وغیرہ کے بارے میں نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دو چار دن تک بتایا جائے گا۔* *🔖مزید ہر قسمی تعلیمی معلومات کے لیے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کریں:* https://whatsapp.com/channel/0029VabdZHD9sBI62ppBRo1c
❤️ 2

Comments