International News
International News
February 6, 2025 at 04:21 AM
*`کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟`* *05 فروری 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں* 🪀 کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑیں، 10 مزید لڑنی پڑی تو لڑیں گے، آرمی چیف 🪀 پاک فوج مکمل عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ قوم کی حاکمیت اور سرحدی سالمیت کا دفاع کرے گی، جنرل عاصم منیر 🪀 وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ آزاد کشمیر، یادگار شہدا پر حاضری اور فاتحہ خوانی 🪀 5 فروری یاد دلاتا ہے کسی 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، وزیراعظم شہباز شریف 🪀 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا 🪀 پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے: نواز شریف 🪀 سونے کے نرخ 5 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئے 🪀 پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آبادکاری کیلئے متعلقہ ممالک کو مراسلہ لکھ دیا 🪀 اسلام آباد میں مقیم غیرقانونی افغانوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ 🪀 امریکی صدر کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان، ہم اس کے مالک ہوں گے، فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں بسائیں گے، ٹرمپ 🪀 کچھ بھی کرلو، غزہ نہیں چھوڑیں گے، ہم اس سرزمین پر ہی رہیں گے، فلسطینیوں کا ردعمل 🪀 فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے: سعودی وزارت خارجہ 🪀 غزہ پر قبضے کے اعلان سے دھچکا لگا، مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز 🪀 حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کے بیان پر واضح مؤقف اپنا کر قوم کی ترجمانی کرے، مولانا فضل الرحمان 🪀 ٹرمپ کی کوششوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان 🪀 جنید اکبر کا بانی پی ٹی آئی کی کال ملنے پر ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان 🪀 لاہور لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، مریم نواز کی شہدا کیلئے دعا مغفرت 🪀 کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ضرور پورا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 🪀 صدر آصف علی زرداری کا بیجنگ میں عظیم ہال کا دورہ، چینی ہم منصب سے ملاقات 🪀 صدر مملکت کا دورہ چین کے دوران پرتپاک استقبال، اقتصادی ترقی کی یادداشتوں پر دستخط 🪀 بیجنگ: وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، انٹیلی جنس شئیرنگ پر اتفاق 🪀 مدینہ منورہ میں بھی افطاری کرانے والوں کو ’پرمٹ‘ لینا ہوگا؛ پورٹل متعارف 🪀 پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان کا بیرسٹر گوہر کیخلاف عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ 🪀 حکومتی رکن سونیا عاشر بھی فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں 🪀 ہم بائے چوائس پاکستانی ہیں، کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر 🪀 میاں چنوں؛ درخت کا زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر 🪀 راولپنڈی؛ غیرت کے نام پر فرسٹ ایئر کی طالبہ کا مبینہ قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں 🪀 ماورا حسین نے امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کر کے تصاویر شیئر کردیں 🪀 لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کریں گے 🪀 مظفرگڑھ: زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر خاتون کیخلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج 🪀 لاہور: پولیس اہلکار سمیت دیگر ملزمان کی خاتون سے اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بنالی، مقدمہ درج 🪀 کراچی: شہریوں کو ہراساں کرنے اور لوٹ مار کرنے والے تین جعلی پولیس اہلکار گرفتار 🪀 کراچی: ہاکس بے میں حاملہ خاتون کا قتل، اہلخانہ کا انصاف کا مطالبہ 🪀 اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے 🪀 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے 🪀 3 ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی 🪀 عمران خان کو جیل میں رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے: وکیل فیصل چودھری 🪀 لاہور: انسانی اسمگلروں نے نوجوانوں سے لاکھوں روپے ہتھیا کر بیرون ملک بیچ دیا، اغوا کاروں کا بہیمانہ تشدد 🪀 بھتہ خوری اور بے امنی، کوئٹہ سے پنجاب اور پختونخوا کیلئے مسافر کوچ سروس معطل 🪀 وکلا کی گالیوں سے پولیس کا امیج متاثر ہوا، حیدرآباد کے ایس ایچ اوز نے احتجاجاً چھٹی کی درخواست دیدی 🪀 کراچی: لانڈھی ریلوے ٹریک ٹرین کی ٹکر سے ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق 🪀 مریدکے کے قریب سی آئی اے سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق 🪀 سیالکوٹ سے انسانی اسمگلر، کراچی سے گداگری کیلئے بیرون ملک جانے والا مسافر دھر لیا گیا 🪀 بلوچستان: سوراب میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی 🪀 لاہور: بے اولاد خاتون کے بلانے پر جادو ٹونہ کرنیوالا گروہ گھر لوٹ کر فرار 🪀 امریکی فوجی طیارہ غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت پہنچ گیا
❤️ 👍 😢 4

Comments