پاسبان ملتان نیوز چینل
February 10, 2025 at 08:13 AM
ملتان پولیس تھانہ شاہ شمس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 1140 گرام آئس برآمد، مقدمہ درج سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی کینٹ جاوید طاہر مجید کی نگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس فیضان قیوم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد آصف اور اپنی دیگر ٹیموں کے ہمراہ کامیاب کارروائی کی، جس میں ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 1140 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ ملزم تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث تھا اور اسے ایک خفیہ اطلاع پر کامیاب ریڈ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے زہر قاتل ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے۔ ملتان پولیس منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کسی بھی منشیات فروش کو شہر میں سرگرم نہیں رہنے دیا جائے گا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ شاہ شمس میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ مزید تفتیش کے دوران ملزم کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ منشیات کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

Comments