پاسبان ملتان نیوز چینل
February 12, 2025 at 12:26 AM
💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜 ❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄ *🌹بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹* *🌸اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌🌸* *درودشریف پڑھ لیں🌹* آج ملتان میں نمازِ فجر کا آخری وقت 6بجکر 55منٹ ہے              🇵🇰   *آج کا پاسبان ملتان کیلنڈر*  🌤 🔖 *13 شعبان 1446ھ* 💎 🔖 *12 فروری 2025ء* 💎 🔖 *30 ماگھ 2081ب* 💎 🌄 *بروز بدھ Wednesday* 🌄 ☘️ *اچھا خواب اللہ کی طرف سے!* 🔹 *نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” (اچھے) خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں اور برے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں ۔*🔹 📗«صحیح بخاری-6984»~ *Pasban Multan* ❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄ *افسوس صد افسوس❕* ہمارے معاشرے کا اس قدر برا حال ہوگیا ہے کہ اب جو شخص اچھے اعمال کرتا ہے اس کا مزاق اڑایا جاتا ہے اور جو شخص برے اعمال کرتا ہے تو اس پر ہمارا معاشرہ بڑا فخر کرتا ہے جو شخص داڑھی رکھتا ہے(Beardy)اسے ناپسندیدہ نظر سے دیکھا جاتا ہے اور اس کے گھر لڑکی بیانے میں بھی آج کے لوگ کراہت(ناپسندیدگی)محسوس کرتے ہیں اور جو داڑھی مونڈا(Clean shave)ہوتا ہے اسے دیکھ کر لوگ بڑی خوشی محسوس کرتے ہیں اور خندیدہ پیشانی کے ساتھ اپنی بیٹی بیاتے ہیں اسی طرح جو شخص نماز ، روزوں کا پابند ہو اسے لوگ حاجی ، حاجی ثناء اللّٰه وغیرہ وغیرہ مختلف ناموں سے بطورِ استھزاء موسوم کرتے ہیں(پکارتے ہیں) اور جو فلمے ، ڈرامے دیکھنے والا ہو اسے بڑا ہوشیار سمجھتے ہیں اور حرام چیزوں سے اپنی نگاہیں بچانے والے کو بطورِ تعجب کہا جاتا ہے: تُو تو بہت شریف ہے یار ، ابھی تونے دیکھا ہی کیا ہے جبکہ ایسی بری حرکات کرنے والے کو بہت دانا اور تیز سمجھا جاتا ہے اور اگر کوئی نیک شخص ایسے لوگوں کو نیکی کرنے کا کہے بھی تو کہتے ہیں: تو اپنا کام کر ، آیا بڑا ہمیں سکھانے والا ، یا کہتے ہیں: ہمیں اپنی قبر میں جانا ہے تجھے اپنی لہذا یہ میرا اور اللّٰہ کا معاملہ ہے تجھے اس میں دخل دینے کی کوئی ضرورت نہیں *آہ❗❗*😭😭 یہ سوچیں کہ اگر کوئی آپ سے کہے کہ: آپ کے پیچھے پر سانپ یا بچھو ہے تو کیا اس وقت بھی آپ کا یہی جواب ہوگا؟ یقینا نہیں!! تو یہ بھی یاد رکھیں کہ دنیاوی سانپوں اور بچھووں کی اخروی سانپوں اور بچھووں کے آگے کوئی حیثیت نہیں اسی طرح دنیا آخرت کے مقابلے میں ایسے ہے جیسے قطرہ سمندر کے مقابلے میں (جیساکہ حدیث میں ہے) اور کیا ایسے لوگوں نے یہ آیت نہیں پڑھی جس میں قومِ لوط کے الفاظ حکایت(نقل)کیے گئے جو انہوں نے لوط علی نبینا وعلیہ السلام سے استھزاءً(مزاق اڑاتے ہوئے)کہے تھے: *أَخْرِجُوْھُمْ مِنْ قَرْیَتِکُمْ* ، *إِنَّھُمْ أُنَاسٌ یَّتَطَھَّرُوْنَ(الأعراف،آیت:82)* جسکا تفصیلًا ترجمہ یہ ہے: لوط علیہ السلام اور ان پر ایمان لانے والوں کو ہماری بستی سے نکال دو یہ لوگ تو پاکیزگی چاہتے ہیں ، اگر اس کا ہماری زبان میں ترجمہ کیا جائے تو یہ ہوگا: یہ لوگ اپنے آپ کو بڑا نیک سمجھتے ہیں یعنی آئے بڑے متقی۔والعیاذ باللّٰه اور بہت کم لوگ ہی ہوں گے جو قومِ لوط پر آنے والے عذاب سے واقف نہ ہو تو کہیں ہم بھی انہیں کے راستے پر تو نہیں چل رہے اور کہیں ہم بھی اس آیت کا مصداق تو نہیں بن رہے کہ اللّٰه تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: *أَفَمَنْ زُیِّنَ لَهٗ سُوْءُ عَمَلِهٖ فَرَاٰہُ حَسَناً فَإِنَّ اللّٰهَ یُضِلُّ مَنْ یَّشَاءُ وَیَھْدِیْ مَنْ یَّشَاءُ(الفاطر،آیت:8)* ترجمہ:- تو کیا وہ جس کی نظروں میں برا کام اچھا کردیا گیا تو اس نے اسے اچھا سمجھا ، (تو کیا ایسا شخص)ھدایت پا جائے گا کیونکہ اللّٰہ جسے چاہے گمراہ کرے اور جسے چاہے ہدایت دے) یعنی وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں اور پھر انہیں اچھا سمجھتے ہیں جنکا پچھلی سطروں(Lines) میں ذکر ہوا پھر ایسے لوگ اس دھوکے سے بھی گناہ کرتے ہیں کہ اللّٰہ بخشنے والا ہے یاد رکھو قرآن کی نصیحت: *وَلَایَغُرَّنَّکُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ(لقمن،آیت:33)* ترجمہ:- اور ہرگز شیطان تمہیں اللّٰہ کی بردباری پر دھوکہ نہ دے ، یعنی تمہیں شیطان اس دھوکے میں نہ ڈال دے کہ اللّٰہ تو بخشنے والا ہے کرتے رہو جتنے گناہ کرنے ہیں یاد رکھیں جس طرح اللّٰہ رحیم ہے اسی طرح اللّٰہ کی پکڑ بھی سخت ہے جیساکہ اس نے خود فرمایا: *إِنَّ بَطْشَ رَبِّکَ لَشَدِیْدُٗ(البروج،آیت:12)* ترجمہ:- بیشک تیرے رب کی پکڑ بہت سخت ہے اور ایسے غافل لوگوں لوگوں کے متعلق بھی متنبہ(آگاہ) کیا: *اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُھُمْ وَھُمْ فِیْ غَفْلَةِِ مُّعْرِضُوْنَ(الأنبیاء،آیت:1)* ترجمہ:- لوگوں کا حساب نزدیک ہے اور وہ لوگ غفلت میں منہ پھیرے ہیں یعنی قیامت انکے سرپر کھڑی ہے اور انہیں کوئی پرواہ ہی نہیں یہ محض دنیا کی لذتوں میں مگن ہیں اے اللّٰہ ہمیں ایسے لوگوں سے ممتاز فرما اور ہمارا خاتم ایمان پر فرما آمین بجاہ خاتم النبیینﷺ وَمَا عَلَیَّ إِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ *پاسبان ملتان* 💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❤️ 👍 5

Comments