
VOA Urdu
February 10, 2025 at 06:55 PM
معروف مصنف سلمان رشدی پر حملے میں ملوث شخص کے خلاف امریکی ریاست نیو یارک کی ایک عدالت میں پیر کے روز اقدام قتل کے مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی۔ جیوری نے مشتبہ حملہ آور ہادی مطر کے مقدمے کی سماعت میں وکلاء کے ابتدائی بیانات سنے۔ سلمان رشدی بھی اس سماعت میں بطور گواہ پیش ہو رہے ہیں۔
سلمان رشدی 2022 میں نیویارک میں ایک لیکچر دینے والے تھے جب وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مطر نے بھاگ کر ان پر چاقو سے وار کئے۔ جس سے ان کے ہاتھ، گردن ، سینے اور آنکھ پر زخم آئے۔ امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ ہادی مطر نے اقدام قتل کے الزامات میں اقبال جرم سے انکار کر رکھا ہے۔ رشدی کو 1988 میں اپنے ناول "The Satanic Verses" کی اشاعت کے بعد سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے
👍
🖐
🖐️
😡
⌛️
✊
❤️
🇵🇰
🇵🇸
🐖
37