VOA Urdu
63.0K subscribers
Verified ChannelAbout VOA Urdu
وائس آف امریکہ - اردو سروس آزاد صحافت اہم ہے
Similar Channels
Swipe to see more
Posts
                                    
                                یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا (یو ایس اے جی ایم) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ صحافت سے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والی کیری لیک ایجنسی میں بطور خصوصی ایڈوائزر ذمے داریاں سنبھالیں گی۔ تیس سالہ صحافتی تجربہ رکھنے والی کیری لیک کے بارے میں صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس دسمبر میں کہا تھا کہ وہ اُنہیں وائس آف امریکہ کی سربراہی سونپیں گے۔ https://www.urduvoa.com/a/usagm-announces-kari-lake-as-special-adviser-28feb2025/7991248.html
                                    
                                مولانا حامد الحق مولانا سمیع الحق کے بڑے بیٹے اور مولانا عبدالحق کے پوتے تھے ۔ وہ 1968 میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم آبائی گاوں اکوڑہ خٹک کے گورنمنٹ ہائی اسکول سے حاصل کی۔ مولانا حامد الحق کے بارے میں مزید تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں👇 https://www.urduvoa.com/a/who-was-hamid-ul-haq-haqqani-28feb2025/7991371.html
                                    
                                صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر زیلنسکی کے ساتھ ان کی وائٹ ہاوس میں ملاقات بامقصد رہی تاہم ان کے بقول وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اگر امریکہ یوکرین کے ساتھ شامل حال رہتا ہے تو زیلنسکی امن کے لیے تیار نہیں ہیں۔ مزید پڑھیے: https://www.urduvoa.com/a/7991601.html
                                
                                    
                                تجزیہ نگار سلمان غنی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو یہ احساس ہوا ہے کہ وہ تنہا اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے حکومت کو مجبور نہیں کرسکتی۔ لہٰذا وہ اب ایک اتحاد کی طرف بڑھنا چاہتی ہے۔ https://www.urduvoa.com/a/does-the-opposition-alliance-pose-a-challenge-for-the-government-/7991295.html
                                    
                                امریکی حکومت نے پاکستان میں ایف سولہ طیاروں کی مانیٹرنگ پروگرام کے لیے انتالیس کروڑ ڈالرز جاری کیے ہیں۔ یہ رقم کیسے استعمال ہوگی اور اس کا مقصد کیا ہے؟ بتا رہے ہیں اسلام آباد سے عاصم علی رانا۔ https://www.facebook.com/reel/1194370608994151
                                    
                                امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم آٹھ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے دوران پاکستان ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد کی یہ پہلی کھیپ ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے آپریشن کا وعدہ کیا تھا۔ وائٹ ہاوٴس کا کہنا ہے کہ صدر، امریکہ کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈی پورٹیشن آپریشن کا ارادہ رکھتے ہیں۔
                                
                                    
                                ترکیہ کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے اور آزاد کرد ریاست کا مطالبہ کرنے والے باغی گروپ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے جنگ بندی کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔ 25 برس سے زیرِ حراست گروپ کے رہنما عبداللہ اوجلان نے پارٹی تحلیل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس پیش رفت سے ترکیہ اور خطے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ بتا رہی ہیں صبا شاہ خان اس رپورٹ میں۔ https://www.facebook.com/VOAUrdu/videos/1306704113715043
                                    
                                مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ "صدر زیلنسکی کو ہمارا وقت ضائع کرنے اور میٹنگ اس طرح ختم کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔" https://bit.ly/3QE4aNO
                                    
                                عیسی خان کے دو بھائی جمیل احمد اور عبدالمنان رواں سال 15 فروری سے بولان کے علاقے مچھ کلی ساتکزئی سے مبینہ طور لاپتا ہو ئے۔ عیسیٰ خان نے دعویٰ کیا کہ 15 فروری کی شب تین بجے نقاب پوش افراد نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے دونوں بھائیوں کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ https://bit.ly/4hXPipn
                                    
                                https://www.urduvoa.com/a/trump-zelenskyy-white-house-meeting-on-mineral-deal-devolves-into-shouting-match/7992898.html