
VOA Urdu
February 12, 2025 at 06:28 AM
ہم نے اکثر یہ سنا ہو گا کہ سبزیاں زیادہ پکانے سے اس میں موجود غذائیت کم ہو جاتی ہے یا سبزیوں کو کچا کھانا زیادہ فائدے مند ہے۔
لیکن اس بارے میں ماہرین کیا کہتے ہیں اور ان کی نظر میں سبزیاں کھانے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ چلیں جانتے ہیں۔
خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ماہرِ غذائیات کارلین تھامس کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانا پکانے کے مختلف طریقے اس کی غذائیت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
ماہرِ غذائیات کے مطابق سبزیاں تیز آنچ پر پکانے سے اس میں موجود کئی غذائی اجزا کم ہو سکتے ہیں۔ لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔
ان کے بقول، سبزیاں پکانے سے نہ صرف یہ نرم ہوجاتی ہیں بلکہ انہیں ہضم کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے، اور جسم کے لیے ان میں موجود غذائی اجزا کو جذب کرنا بھی زیادہ مؤثر ہو جاتا ہے۔
مکمل پڑھیں: https://www.urduvoa.com/a/what-s-the-healthiest-way-to-prepare-vegetables-the-way-that-makes-you-eat-them-12feb2025/7971852.html
❤️
⌛️
🇵🇰
🍆
👍
🙏
7