
VOA Urdu
February 12, 2025 at 07:42 AM
روس کی قید سے رہا ہونے والے امریکی اسکول ٹیچر مارک فوگل نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر مارک فوگل کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت خود کو دنیا کا سب سے خوش قسمت شخص تصور کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی رہائی کے لیے صدر ٹرمپ، امریکی سفارت کاروں اور قانون سازوں کا شکریہ ادا کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مارک فوگل کی رہائی یوکرین جنگ کے خاتمے میں اہم ہو سکتی ہے۔ 63 سالہ مارک فوگل اگست 2021 سے روس میں قید تھے۔ انہیں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں 14 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
https://www.facebook.com/reel/1366399857692597
❤️
👍
😂
🫏
⌛️
🇵🇰
🇵🇸
🖐
🖐️
😮
14