<<کچھ دل سے❤>>
<<کچھ دل سے❤>>
February 6, 2025 at 01:26 AM
*سلسلہ۔احادیث۔رسول اللہﷺ(236)* *🔖۔جہاد میں اللہ کے جانب سے غيبی نصرت حاصل ہوتی ہے* *عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ ثَلَاثُ مِائَةٍ نَحْمِلُ أَزْوَادَنَا عَلَى رِقَابِنَا فَفَنِيَ أَزْوَادُنَا حَتَّى كَانَ يَكُونُ لِلرَّجُلِ مِنَّا تَمْرَةٌ فَقِيلَ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ وَأَيْنَ تَقَعُ التَّمْرَةُ مِنْ الرَّجُلِ فَقَالَ لَقَدْ وَجَدْنَا فَقْدَهَا حِينَ فَقَدْنَاهَا وَأَتَيْنَا الْبَحْرَ فَإِذَا نَحْنُ بِحُوتٍ قَدْ قَذَفَهُ الْبَحْرُ فَأَكَلْنَا مِنْهُ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ يَوْمًا* *ترجمہ:* حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا:ہمیں رسول اللہ ﷺ نے(ایک جہادی مہم پر) روانہ فرمایا۔ہم تین سو افراد تھے۔ہم اپنی غذائی اشیاء اپنی گردنوں پر اٹھائے ہوئے تھے۔مہم کے دوران میں ہماری خوراک ختم ہو گئی حتی کہ ایک ایک آدمی کے حصے میں ایک ایک کھجور آتی تھی۔کسی نے کہا:ابوعبداللہ! ایک کھجور سے آدمی کا کیا گزارہ ہوتا ہوگا؟ انہوں نے فرمایا:اس کا احساس ہمیں اس وقت ہوا جب وہ ایک کھجور بھی نہ رہی۔آخر ہم سمندر پر پہنچے تو اچانک ایک بڑی مچھلی نظر آئی جسے سمندر نے پانی سے باہر پھینک دیا تھا۔ ہم سارا لشکر اس میں سے اٹھارہ دن تک کھاتے رہے۔ *تشریح:*(1)صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے ہر قسم کے حالات سے جہاد کیا خواہ ان کے پاس سواریاں اور راشن وغیرہ بھی نہ ہوتا(2)مچھلی مری ہوئی بھی حلال ہے(3)جہاد میں اللہ کی طرف سے غیر متوقع طور پر مدد حاصل ہوتی ہے۔ *(سنن ابن ماجہ:4159)*
❤️ 👍 🌺 💐 💞 🙄 🥹 14

Comments