
<<کچھ دل سے❤>>
11.1K subscribers
About <<کچھ دل سے❤>>
*علم کے متلاشیوں کے لیے ایک بہترین چینل* ہمارے اس چینل میں ڈیلی قرآنی ویڈیو، رسول اللہﷺ کی احادیث مع تشریح، مختلف سیریز، سلف صالحین کے اقوال، علماء کے شارٹ کلپ، درود، اقوال زریں اور مزید عمدہ تحریریں ارسال کی جاتی ہیں
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*کھجور کے پانچ بنیادی فوائد* ۱۔ بہترین Antioxidant ہے جو کہ ہمارے جسم کو بہت سے نقصانات سے بچا سکتا ہے۔ اسی طرح اورام کو کم کرکے یہ ہمارے جسم کو کئی بیماریوں کی طرف جانے سے روکنے میں فائدہ مند ہے۔ ۲۰۰۵ میں ہوئی ایک ریسرچ کے مطابق تمام ڈرائی فروٹس میں کھجور میں سب سے زیادہ Polyphenols نامی اینٹی ایکزیڈینٹ پایا جاتا ہے، جو کہ بعض کینسرز، ذیابیطس، امراض قلب سے لیکر کچھ دماغی امراض تک کی روک تھام میں معاون ہوتا ہے۔ ساتھ ہی کھجور وٹامن بی اور سی، کوپر اور دوسرے منرلز کا بھی عمدہ سورس ہے۔ ۲۔ ہاضمہ کی درستگی: کھجور میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے یہ ہاضمہ کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ قبض سے بھی بچاتا ہے۔ البتہ یہ بھی یاد رکھنے کی بات ہے کہ کسی قسم کے فائبر کا بھی بہت زیادہ استعمال گیس اور اسہال تک لاسکتا ہے اسلئے کھجور کے فائدے مند ہونے کا قطعی مطلب نہیں کہ ہاضمہ درست رکھنے کے ارادے سے بے حساب کھایا جائے۔۔۔ اس کے علاوہ کھجور ایک اچھا Prebiotic تسلیم کیا گیا ہے جو کہ معدہ و آنتوں میں موجود مفید قسم کے بیکٹیریا کے لئے غذا کا کام کرتا ہے، جس سے کہ آنتوں کی ساخت بہتر رہتی ہے۔ ۳۔ قلب کی تقویت: چونکہ تمام Antioxidants اور Fibers قلب کے عضلات کے لئے مفید ہوتے ہیں، اسلئے کھجور کی قلب کے لئے عمومی افادیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے ساتھ ہی ہم سب کو معلوم ہے کہ تمام فائبرس کولیسٹرول کی خراب قسم (LDL) کو کم کرتے ہیں جو کہ بلا شبہ دل کے متعدد امراض کا سبب بھی ہے۔ چونکہ کھجور بھی ایک فائبر سے بھرپور غذا ہے اس لئے یہ کولیسٹرول کو گھٹا کر امراض قلب کی روک تھام میں معاون ہوتا ہے۔ کھجور میں Magnesium اور Potassium کی خاطر خواہ مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ دونوں ہی خون کی نالیوں کو سیکوڑنے اور پھیلانے میں تعاون کے زریعہ ایک صحت مند بلڈ پریشر مینٹین رکھنے کا کام کرتے ہیں، اس حوالے سے بھی یہ قلب کے لئے مفید غذا تسلیم کی گئی ہے۔ ۴۔ حمل و ولادت میں تعاون: ۲۰۱۱ اور ۲۰۱۷ میں ہوئی تحقیقات کے بموجب یہ پایا گیا کہ حمل کے آخری ایام میں کھجور کا استعمال ولادت کے پروسیس کا وقفہ کم کرسکتا ہے نیز اس کے استعمال سے چونکہ رحم کا کنٹریکشن (Uterine Contractions) بڑھ جاتا ہے اسلئے ایسی ماؤں میں کنٹریکشن پیدا کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی عام دوا Oxytocin کی ضرورت کم پڑسکتی ہے۔ (یہ دونوں تحقیقات اتنے زیادہ لوگوں پر نہ تھیں کہ مذکورہ باتیں حتمی طور پر کہی جاسکیں، اس ضمن میں ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں)۔ ۵۔ شُگر کے متبادل کے طور پر استعمال: کھجور کا Glycemic Index شکر اور دیگر شکر والی چیزوں کی بہ نسبت کافی کم ہوتا ہے جس کا سیدھا سا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اسکے کھانے سے بلڈ شگر کا لیول دھیرے دھیرے بڑھے گا نہ کہ دوسری چیزوں کی طرح نقصاندہ حد تک اچانک بڑھ جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ کھجور کو بہت ساری چیزیں بنانے میں شگر کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، خاص طور سے ذیابیطس والوں کے لئے جو شگر کنٹرول کے ساتھ ساتھ کچھ میٹھے کا بھی مزہ لینا چاہتے ہوں۔ نوٹ: تقدس سے آگے نکل کر اسلام کو نظام حیات سمجھ کر پڑھیں اور لوگوں کو سمجھائیں، تاکہ دنیا اسے انسانیت کے لئے دنیا و آخرت دونوں ہی زندگیوں میں مداوا مان کر اس سے قریب ہوسکے۔۔۔۔۔ وگرنہ تقدس، ثواب و عذاب، جنت و جہنم کا تصور کوئی اسلام کا امتیاز نہیں بلکہ کم و بیش تمام ادیان میں یہ تصورات موجود ہی ہیں۔ منقول

*عجوہ کھجور میں جادو اور زہر کا علاج*


نیت کا صحیح ہونا یہ اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ آپ کا کیا گیا عمل بھی صحیح ہو، نیت کے ساتھ ساتھ آپ کا طریقہ بھی صحیح ہونا چاہیے،جو سنت اور شریعت کے طریقے کے مطابق ہو! شیخ عبدالسلام سلفی حفظہ اللہ امیر صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی

*لاَ تَرْجُ اِلَّا رَبَّكَ* اپنے رب کے علاؤہ کسی سے امید مت رکھو!

زندگی کو کوئی دوسرا نام دیا جا سکتا ہے تو وہ ہے۔۔۔"آزمائش" *مل گیا تو بھی آزمائش* *چھن گیا تو بھی آزمائش*

قربانی کا جانور خریدتے وقت دیکھ لیا جائے کہ ان چار میں سے کوئی عیب اس میں نہ ہو۔
