<<کچھ دل سے❤>>
<<کچھ دل سے❤>>
February 6, 2025 at 02:24 PM
لوگ خواتین والی آئی ڈی پر لپک لپک کر آتے ہیں بیوی سے ہفتوں کلام نہ ہو، ماں مہینوں سے ناراض ہو، بہن سالوں سے رابطے میں نہ ہو اپنے بھائی سے برسوں سے بول چال بند ہو لیکن لوگ نسوانی آئی ڈی پر یوں جلدی جلدی کومنٹ کررہے ہوتے ہیں جیسے سجدے میں تسبیح گن گن کر پڑھ رہے ہوں، ایک شعر کسی محترمہ نے لکھ دیا گرچہ وہ دو کوڑی کا بھی نہ ہو لیکن لوگ واہ واہ، سبحان اللہ، ماشاء اللہ ایسے کہتے ہیں اور شعر میں ایسی نکتہ آفرینیاں فرماتے ہیں کہ پوسٹ کرنے والی محترمہ پروین شاکر کی بھی استاد لگنے لگتی ہے، بہر حال رب نے عورت کی ذات، صفات بلکہ اس کے مطلق نام میں بھی وہ کشش رکھی ہے کہ گونگے بھی بول پڑتے ہیں، اندھے بھی دیکھ لیتے ہیں اور اپاہج بھی ہاتھ ہلا ہلاکر داد دے لیتے ہیں، عورت مرد کی کمزوری بھی ہے اور طاقت و ضرورت بھی، عورت عورت کی دشمن ہوتی ہے اور مرد کی بھی لیکن مرد عورت کا صرف دوست ہی ہوتا ہے، عورت سکون وسکینت کی چیز ہے اور اس کا مصدر و ماخذ بھی، بس سکون و اطمینان سے اسے جائز طریقوں سے حاصل کیجیے، جن شوہروں کی پیاری بیویاں انہیں دوسری شادی کی اجازت نہیں دیتی ہیں وہی بیویاں اپنے پیارے شوہر کے "خفیہ تار وپیار " کو کیسے برداشت کر لیتی ہیں یہ بھی کمال کی چیز ہے۔ اللہ ہمیں باکمال بنائے۔ ابو اشعر فہیم
👍 ❤️ 💯 😂 🌺 💓 🙏 🤗 27

Comments