<<کچھ دل سے❤>>
<<کچھ دل سے❤>>
February 6, 2025 at 03:19 PM
*خواتین کے متعلق سوال و جواب سیریز(77)* *پرت جمنے والی مہندی لگانے کا حکم* سوال: آجکل ملنے والی کون مہندی میں پرت اترتی ہیں، کچھ دن بعد جب وہ اترنے کے قریب ہوتی۔ کیا ایسی مہندی پر وضو ہو جاتا ہے؟ جواب:آئیکون نامی مہندی میں مسئلہ نہیں ہے بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ جس مہندی کے لگانے سے ہاتھ پر برت جمتی ہے اس مہندی کو لگانے سے وضو اور غسل نہیں ہوگا لہذا یہ تجربہ کرکے آپ کو اس کا اندازہ لگانا ہے کہ وہ کون سی مہندی ہے جس سے پرت جمتی ہے۔ میرے خیال سے شاید کوئی ایک آدھ مہندی ہوگی،باقی مارکیٹ میں متعدد قسم کی مہندیاں ملتی ہیں جن سے کوئی برت نہیں جمتی ہے اور کیمیکل تو اکثر مہندی میں ہوتا ہے لیکن پرت ہر مہندی میں نہیں جمتی اس لیے مہندی کے لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے، صرف پرت بنانے والی مہندی لگانے سے بچنا چاہیے اور وہ بھی ایسی پرت بنانے والی مہندی جو پانی جذب نہ کرسکے۔ *شیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ*
👍 ❤️ 🌺 🌹 💐 18

Comments