<<کچھ دل سے❤>>
<<کچھ دل سے❤>>
February 8, 2025 at 02:13 AM
*سلسلہ۔احادیث۔رسول اللہ ﷺ(238)* *🏚️۔مکان تعمیر کرتے وقت فضول خرچی سے اجتناب کریں* *عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُنِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنَيْتُ بَيْتًا يُكِنُّنِي مِنْ الْمَطَرِ وَيُكِنُّنِي مِنْ الشَّمْسِ مَا أَعَانَنِي عَلَيْهِ خَلْقُ اللَّهِ تَعَالَى* *ترجمہ:* حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا:جب میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہوتا تھا(اور آپ حیات تھے)تو میں نے یہ کیفیت بھی دیکھی کہ میں نے ایک کمرہ بنایا جو مجھے بارش سے محفوظ رکھ سکے اور دھوپ سے بچا سکے۔ اس کی تعمیر میں میری کسی شخص نے مدد نہ کی۔ *تشریح:*(1)گھر کا اصل مقصد بارش اور دھوپ سے بچاؤ اپنی زندگی کا تحفظ اور پردے کا اہتمام ہے۔یہ فائدہ معمولی گھر سے بھی اسی طرح حاصل ہوتا ہے جس طرح مزین اور خوبصورت کوٹھیوں سے حاصل ہوتا ہے اس لیے ضرورت سے زیادہ خرچ کرنا بے فائدہ ہے(2)صحابہ کرام رضی اللہ عنہ ذاتی ضروریات کے لیے سادہ سے سادہ اہتمام کرتے تھے اور باقی مال اللہ کی راہ میں اور دوسروے مسلمانوں کی مدد کے لیے خرچ کردیتے تھے یہی سادگی مسلمان کی اصل شان ہے(3)کسی کے مدد نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی مدد کے لیے تیار نہیں تھے بلکہ مطلب یہ ہے کہ اتنا معمولی گھر تھا کہ خود ہی بنا لیا کسی سے مدد لینے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔ *(سنن ابن ماجہ:4162)*
👍 ❤️ 🌺 ☺️ 👌 🤎 24

Comments