<<کچھ دل سے❤>>
<<کچھ دل سے❤>>
February 8, 2025 at 05:44 PM
*خواتین کے متعلق سوال وجواب سیریز(79)* *سسرالی رشتے داروں میں عورت کے لیے نامحرم اشخاص نیز عورتوں کا دلہن کی تصویر اتارنا* سوال: ایک عورت کے لیے کون سے سسرالی رشتے نامحرم ہیں،دوسری بات یہ ہے کہ شادی پر لیڈیز کو دلہن کی تصویر اتارنے کی اجازت اس شرط پر دی جائے کہ تصویریں صرف عورتیں ہی دیکھیں گی لیکن وہ دلہن کی تصویریں نامحرم کو بھی دیکھا دیں تو کیا دلہا بھی گناہ گار ہوگا؟ جواب: سسرالی رشتہ داروں میں عورت کے لئے شوہر کے اصول یعنی اس کا باپ ، دادا اور نانا۔ اور فروع میں شوہر کا بیٹا، پوتا اور نواسہ محرم ہیں جبکہ ان کے علاوہ شوہر کا چچا، مامو، پھوپھا اور خالو غیرمحرم ہیں۔ جاندار کی تصویر کا معاملہ بہت زیادہ نازک ہے، اس کا شمار حرام تصویروں میں ہوتا ہے اور ایسی تصویر کے استعمال پر بڑی وعیدیں آئی ہیں اس لیے شادی کے موقع پرلڑکی کو اپنی تصویر کسی کو دینی ہی نہیں چاہئے ، تصویر اسی لئے لی جاتی ہے کہ پورے خاندان والوں کو دیکھائی جائے خواہ مرد ہو یا عورت اور آج سوشل میڈیا کا زمانہ ہے تو کہیں سے کہیں تصویر وائرل ہوجاتی ہے اس لئے تصویر دینا بالکل درست نہیں ہے۔ جس عورت کو دیکھنا ہو وہ گھر آکر لڑکی دیکھے۔ یہاں پر تصویر کے معاملے میں گناہ ان لوگوں کو ہوگا جنہوں نے تصویر دی یا تصویر دینے پر ابھارا یا کسی کو تصویر دکھائی یا کسی کو تصویر بھیجا اور جس کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں ہے اس کو کوئی گناہ نہیں ہوگا۔ *شیخ مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ*
👍 ❤️ 😢 🌺 💯 🥹 20

Comments