Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                February 5, 2025 at 08:43 AM
                               
                            
                        
                            *`♡مرحبا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم♡`*
*`🌹درختوں اور پتھروں کا نبی کو سجده🌹`*
`عیسائی عالم کا بیان`
*سردار ابو طالب قریش کے ساتھ ملک شام کے تجارتی سفر پر تھے، قافلہ بحیرہ راہب کے پاس سے گزرنے لگا، تو وہ راہب جو کبھی انھیں توجہ نہ دیتا تھا ، اس نے لپک کر رسول اللہﷺ کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہنے لگا: یہ سارے جہانوں کے سردار اور رب العالمین کے رسول ﷺ ہیں اور یہ رحمۃ اللعالمین ہوں گے ، قریشی بوڑھوں نے پوچھا: تم یہ کیسے کہہ سکتے ہو؟ راہب نے بتایا: تم لوگ جب اس ٹیلے سے اترے تو کوئی درخت اور پتھر ایسا نہیں تھا جو سجدہ میں نہ گر پڑا ہو، اور یہ صرف نبیﷺ کو سجدہ کرتے ہیں، اور میں انہیں مہر نبوت سے بھی پہچانتا ہوں جو شانہ کی ہڈی کے سرے کے نیچے سیب کے مانند ہے۔*
> *(جامع ترمذی: 3620 - راوی ابوموسی اشعری )*
                        
                    
                    
                    
                    
                    
                                    
                                        
                                            ❤️
                                        
                                    
                                    
                                        39