
Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
14.3K subscribers
About Naat Academy ✦ نعت اکیڈمی
مَا شَآءَ اللّٰهُ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ *وقف ہو مدحتِ سرور کے لیے عمر تمام* *مجھ کو بھی انﷺ کی نعت کی خاطر چنا گیا* Naat Academy® Official - Islamic Poetry Education with Sufism - Islamic Poetry Movement - Founder Owais Siddiqui Qadri Razvi - Mumbai India. https://www.naatacademy.com/ https://www.instagram.com/NaatAcademy
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

آدابِ نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم www.NaatAcademy.com/Join


حجاز مقدس کے تمام احبابِ ذی وقار کو عید الضحی مبارک جمعہ مبارک


*تکبیرِ تشریق پڑھنے کا قرآنی حکم* پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ ، آیت : 203 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے : وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ فِیْۤ اَیَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍؕ (پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ : 203) ترجمہ کنزالایمان : اور اللہ کی یاد کرو گنے ہوئے دنوں میں۔ گنتی کے دنوں سے مراد اَیَّامِ تشریق ہیں اور ذِکْرُ اللہ سے مراد ہے نمازوں کے بعد اور دورانِ حج رَمئ جمرات کے وقت تکبیر کہنا۔


🕋 میدانِ عرفات کا منظر 🌤️ ایک سفید سمندر… لاکھوں حاجی ایک ہی لباس میں، دنیا کے ہر رنگ، نسل اور زبان سے، مگر ایک رب کے سامنے، ایک ہی صدا: لبیک اللّٰھم لبیک دھوپ تیز ہے، مگر دل نرم ہیں قدموں میں تھکن ہے، مگر روح میں عزم ہے ہر آنکھ اشک بار… ہر دل دعا گو… اور ہر زبان پر رحمت، مغفرت، اور عرفات کے عرفان کی التجا۔ یہی وہ دن ہے… جہاں زمین پر جنت کا عکس نظر آتا ہے، جہاں رب اپنے بندوں پر فخر کرتا ہے، اور جہاں دعا رد نہیں کی جاتی۔ 🤲 یا رب! ہمیں بھی یہ دن نصیب فرما اور عرفات کے سائے میں جھکنے والوں میں شامل فرما۔ آمین https://www.NaatAcademy.com/Join


بر زمین امام الکلام ، *فریاد امتی جو کرے حال زار میں*..... لمحات زندگی کے، وہی ہیں شُمار میں آقا۔۔۔۔۔گزار آئے جو تیرے دیار میں ارضِ مدینہ دیکھ ذرا لمسِ یار نے کیا حُسن بھر دیے ترے گرد و غبار میں کیوں کر فلک نُما نہ لگے خطۂ بقیع تارے جَڑے ہوئے ہیں تری ریگ زار میں خوشبو نکھر کے آئے گی ہر ایک شعر سے پڑھ کر درود پھونکیے لفظوں کے ہار میں جو چاہو عرضِ حال کرو ان سے مومنؤ وہ اب بھی باحیات ہیں اپنے مزار میں کوئی نویدِ صبحِ زیارت مرے کریم پتھرا گئیں ہیں آنکھیں شبِ انتظار میں اُس دم بھی اُن کی یاد ہی وجہِ قرار ہو جس دم ہوں مولا سانسیں مِری انتشار میں سب کچھ دیا ہے مالکا طیبہ بھی بخش دے کیا شئے نہیں کریم ترے اختیار میں سرکار ایک چشمِ تلطّف کی بھیک دیں نوریٓ بھی سر جھکائے کھڑا ہے قطار میں ندیم نوری ۔۔۔۔۔۔ www.NaatAcademy.com/Join


ﷺ 📿 درود شریف پڑھیں اور برکتیں حاصل کریں


یومِ عرفہ ۔۔۔۔ (1 ) الله أكبر الله أكبركبيرا . (2) الله أكبر الله أكبر لا إله إلا الله والله أكبر الله أكبر ولله الحمد. دعاۓ ☜عرفہ کے دن دعا کرنے کی بڑی فضیلت ہے نبی کریم ﷺنے فرمایا: خَيْرُ الدُّعَاءِ دُعَاءُ يَوْمِ عَرَفَةَ وَخَيْرُ مَا قُلْتُ أَنَا وَالنَّبِيُّونَ مِنْ قَبْلِي (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ) سب سے بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے اور سب سے افضل دعا جو میں نے اور مجھ سے پہلے انبیاء علیہم السلام نے کی وہ یہ ہے ” (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ) ☜علامہ ابن عبد البر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں یہ بھی دلیل ہے کہ یوم عرفہ کی دعا اکثروبیشتر قابل قبول ہوتی ہے۔ (کتاب التمہید ج6 ص 21) اس لئے جو لوگ حج پر نہیں گئے ہوں انہیں بھی چاہئے کہ اس عظیم دن میں دعا کا اہتمام کریں اور قبولیت دعا کی امید میں اپنے لئے اور اپنے والدین، بیوی، بچے، تمام مسلمانوں اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے دعا کریں۔ ☜یوم عرفہ کاروزہ رکھنا۔ اس دن روزہ رکھنے کا بڑا اجر وثواب ہے اور یہ دوسال کے گناہوں کا کفارہ ہے، حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺنے فرمایا: صيام يوم عرفة إني أحتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله والتي بعده عرفہ۹/ ذی الحجہ کےدن کے روزہ کے بارے میں مجھے اللہ تعالی سے امید ہے کہ اگلے اور پچھلے دو سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے ” (صحیح مسلم) یہ روزہ غیر حاجیوں کے لئے مستحب ہے البتہ حاجیوں کے لئے اس دن کاروزہ رکھنا مسنون نہیں ہے، کیوں کہ نبی کریم ﷺنے حجۃ الوداع کے موقع پر عرفہ میں روزہ نہیں رکھا تھا، چنانچہ ام الفضل بنت الحارث رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ کچھ لوگ ان کے پاس جھگڑا کرنے لگے کہ آنحضرت ﷺنے عرفہ کو روزہ رکھا ہے یا نہیں کچھ نے کہا آپ روزے سے ہیں اور کچھ نے کہا نہیں آپ روزے سے نہیں ہیں ، پھر ام الفضلؓ نے دودھ کاایک پیالہ آپ ﷺکے پاس بھیجا ،آپ اونٹ پر سوا ر تھے، آپ نے پی لیا۔” (صحیح بخاری وصحیح مسلم )۔ www.NaatAcademy.com/Join


⚠️ *آج دعا ضرور کریں______!* یومِ عرفہ اسلامی کلینڈر کا نہایت عظیم اور بابرکت دن ہے، جو حج کے دنوں میں نواں دن ہوتا ہے۔ اس دن کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے "سب سے بہتر دن" قرار دیا، اور اسی دن میدانِ عرفات میں حاجی وقوف کرتے ہیں۔ عرفہ کے دن بالخصوص عصر کے بعد دعا کی قبولیت کی گھڑیاں ہوتی ہیں، جن میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاؤں کو خاص طور پر شرفِ قبولیت عطا فرماتا ہے۔ ایسے عظیم موقع پر ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ذاتی حاجات کے ساتھ ساتھ امتِ مسلمہ، بالخصوص اہلِ فلسطین کے لیے دل سے دعا کریں، کہ اللہ تعالیٰ ان کی نصرت فرمائے، ان پر ہونے والے مظالم کو ختم فرمائے اور ان کو صبر و استقامت کے ساتھ آزادی عطا فرمائے۔ امام اوزاعی رحمہ اللہ کا ایک نہایت عبرت انگیز قول ہے کہ: "میں ایسے اولیاءِ کرام کو جانتا ہوں جو پورے سال اپنی ضروریات کو مؤخر کرتے، اور عرفہ کے دن اللہ سے مانگتے تاکہ اللہ تعالیٰ ان کی دعائیں قبول فرما لے۔" یہ بات اس دن کی عظمت اور اس میں دعاؤں کی قبولیت کی دلیل ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم بھی ان صالحین کی روش پر چلتے ہوئے عرفہ کے دن کو غنیمت جانیں، دل کی گہرائیوں سے مانگیں، اپنے رب کے سامنے عاجزی کے ساتھ جھکیں، اور انفرادی و اجتماعی فلاح کے لیے دعا کریں، کہ شاید یہ ساعتِ قبول ہماری زندگی کا ایک اہم موڑ بن جائے۔ _________ ارقم رضا ازہری

JUMMUAH MUBARAK www.NaatAcademy.com/Join


"میں حاجیوں میں شامل نہیں ہو اے رب کائنات لیکن میرا دل تیری محبت میں تکبیر کہتا ہے لَبَّیْکَ اَللّٰھُمَّ لَبَّیْکَ لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَلْمُلْکَ لَاشَرِیْکَ لَکَ ۔۔۔۔۔۔ بند آنکھوں سے حج کے سفر کے تصور میں گم ہوکر خود کو بارگاہِ الہیٰ کے حضور پیش کریں۔وہاں سے قبولیت کی نوید سنائی دیتی ہے۔ اے اللہ ہم سب تیرے دربار میں حاضر ہیں۔ اے اللہ ہم سب کو حج کا بابرکت سفر عطا فرما۔ آمین بجاہ سید المرسلینﷺ 🤲🏻