
Sada-e-Waqt 🕊️ Urdu News | Islamic Revolution | Current Affairs | Real Events | خبریں، تحریکیں، سچائی
February 4, 2025 at 06:39 AM
غلام بنانے کا سب سے مؤثر طریقہ!
"اگر کسی کو ایک مطمئن غلام بنانا ہو،
تو سب سے پہلا کام یہ کرنا ہوگا کہ اس کی سوچنے کی صلاحیت چھین لی جائے۔"
جب اس کی عقل کو زنجیروں میں جکڑ دیا جائے،
جب اس کی بصیرت پر اندھیرے کی دبیز چادر ڈال دی جائے،
تو آہستہ آہستہ اس کی سوچنے، سوال کرنے اور حق کی پہچان کرنے کی قوت ماند پڑ جائے گی۔
پھر نہ وہ ظلم کو ظلم سمجھے گا،
نہ غلامی کو زنجیر محسوس کرے گا،
بلکہ وہ اسے اپنی "تقدیر" اور "فطری حالت" سمجھنے لگے گا۔
یہاں تک کہ وہ آزادی کے خواب سے بھی بے خبر ہو جائے گا…
اور پھر… وہ "انسان" ہونا ہی چھوڑ دے گا۔
😢
👍
❤️
💯
👙
🙏
🥴
26