
Sada-e-Waqt 🕊️ Urdu News | Islamic Revolution | Current Affairs | Real Events | خبریں، تحریکیں، سچائی
February 4, 2025 at 06:23 PM
تعلیم و تربیت – ایک سبق
عبدالستار ایدھی مرحوم سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا:
"کیا کبھی کسی میت کی حالت دیکھ کر آنکھیں نم ہوئیں؟"
وہ چند لمحے خاموش رہے، پھر بولے:
"ہزاروں میتیں دفنائیں، مگر ایک نے دل پر گہرا نقش چھوڑا۔ ایک دن رضاکار ایک باوقار بزرگ کی میت لائے، جو کسی کھاتے پیتے گھرانے کے لگتے تھے—صاف ستھرا لباس، سنوری ہوئی داڑھی، چمکتے سفید بال۔ مگر اب وہ محض ایک لاش تھے۔"
ایدھی صاحب نے بتایا:
*"یہ ایک پوش علاقے کے بنگلے کے باہر ملی۔ وہاں ایک ٹیکسی کھڑی تھی، جس میں سے ایک نوجوان اترا، جلدی میں ایک لفافہ تھماتے ہوئے بولا: ‘یہ تدفین کے اخراجات ہیں، میرے والد ہیں، اچھے سے تدفین کر دیجیے۔’ اتنے میں ٹیکسی سے آواز آئی: ‘تمہاری فلائٹ نکل جائے گی!’ یہ سنتے ہی وہ نوجوان بنا رکے ٹیکسی میں بیٹھا اور چلا گیا۔"
"میں نے میت کو دیکھا تو لگا جیسے وہ کہہ رہی ہو: ‘ایدھی صاحب، لاوارثوں کے وارث آپ ہی ہوتے ہیں، آج میرے بھی بن جائیے۔’ میں نے فیصلہ کیا کہ غسل اور تدفین خود کروں گا۔ مگر جیسے ہی غسل دینے لگا، آنسو چھلک پڑے۔ سوچا، اس شخص نے اپنی اولاد کی پرورش میں کتنی محبتیں نچھاور کی ہوں گی، مگر آج بیٹے کو اسے دفنانے سے زیادہ اپنی فلائٹ کی فکر تھی۔"
ایدھی صاحب نے گہری سانس لی اور بولے:
"اس دن میں نے صرف ایک لاوارث باپ کو نہیں دفنایا، بلکہ انسانیت کی ڈوبتی نیا پر آنسو بہائے۔ کاش ہم اپنی اولاد کی عیش و عشرت کے بجائے ان کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ دیتے!"
😢
👍
❤️
💯
❇️
🍌
😪
😭
🥺
49