📚(القلم) Al_QALAM
📚(القلم) Al_QALAM
February 1, 2025 at 01:01 AM
*مسجد کی حرمت اور اس کی پاکیزگی* الہ آباد کی جامع مسجد کو گنگا نہانے کے لیے آنے والے یاتریوں کے قیام کے لیے کھول دیا گیا ہے، لیکن مسجد کوئی عام سرائے یا آرام گاہ نہیں، بلکہ اللہ کا پاک گھر ہے، جہاں صرف اس کی عبادت کی جاتی ہے۔ اسلام میں مسجد کی پاکیزگی اور اس کا احترام لازم ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: *وَأَنَّ ٱلْمَسَـٰجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا۟ مَعَ ٱللَّهِ أَحَدًۭا* (سورۃ الجن: 18) *"اور یہ کہ مسجدیں اللہ کے لیے ہیں، پس اللہ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو۔"* مساجد کو ہر قسم کی ناپاکی اور غیر ضروری سرگرمیوں سے محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، کیونکہ یہ عبادت اور تعلق باللہ کا مقدس مقام ہے۔ اگر کوئی گنگا جمنی تہذیب نبھانا چاہتا ہے تو اپنے گھروں کے دروازے کھولے، مہمان نوازی کرے، لیکن مسجد کو ناپاک ہونے سے بچائے۔ *محمد سہیل غازی*
👍 ❤️ 😢 💯 🙏 😭 🎯 🔥 😮 105

Comments