📚(القلم) Al_QALAM
📚(القلم) Al_QALAM
February 1, 2025 at 05:16 AM
‏عربوں کی قدیم روایات میں، مرد اپنی غیرت کی وجہ سے کبھی بھی اس گھوڑے کو فروخت نہیں کرتا تھا جس پر اس کی بیوی سواری کرتی تھی، بلکہ وہ اسے ذبح کر دیتا تھا تاکہ کوئی دوسرا مرد اس پر سوار نہ ہو۔۔۔۔۔۔ جب کسی عورت کو دفن کیا جاتا ہے، تو اس کے اہل خانہ قبر کے کنارے پر ہجوم کر لیتے ہیں اور پورا مقام اس طرح گھیر لیتے ہیں کہ کوئی غیر خاندان والا اس کے قریب نہ آسکے۔ وہ سب آوازیں بلند کرتے ہیں: "جنازہ ڈھانپ دو، قبر کو چھپا دو!" یہ سب کچھ غیرت کی وجہ سے کرتے ہیں، حالانکہ وہ کفن میں لپٹی ہوئی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ خواتین عزت اور غیرت کی علامت سمجھی جاتی ہیں جو آج کے معاشرے میں رخصت ہوتی نظر آتی ہے۔۔۔۔۔ چوڑی والوں کی دکان پر آپکو بے شمار خواتین اجنبی مردوں کے ہاتھوں میں ہاتھ دئیے چوڑی پہنتی نظر آئیں گی۔۔۔۔ اور درزی کی دکانوں پر اس سے بھی زیادہ حیا سوز مناظر نظر آئیں گے جہاں خواتین اجنبی مردوں کو اپنے جسم کا ناپ دیتی نظر آئیں گی اور بعض مرتبہ تو ایسے موقعوں پر انکے مرد بھی بے بس اور دیوث بنے انکے ساتھ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ شادی کی تقریبات میں اجنبی کیمرہ مین دلہن کو ہاتھ لگا لگا کر پوز سمجھا رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ اللہ ہی رحم کریں۔۔۔۔ https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l
😢 👍 ❤️ 💯 😭 ❤‍🩹 🙏 🤲 48

Comments