📚(القلم) Al_QALAM
📚(القلم) Al_QALAM
February 1, 2025 at 09:13 AM
انسان بچپن سے جوانی اور جوانی سے بڑھاپے تک اپنی پوری زندگی خود کو لوگوں کی نظر میں باوقار اور قابل عزت بنانے کی کوشش و فکر میں مگن رہتا ہے، لیکن دنیا اس سے کبھی خوش نہیں ہوتی۔ اگر سادہ لوح ہو تو دنیا مذاق اڑاتی ہے۔ اگر عقلمند ہو تو حسد کرتی ہے۔ الگ تھلگ رہے تو متکبر اور اگر ہر ایک سے گھل مل رہے تو خوشامدی گردانا جاتا ہے۔ دنیا کو خوش رکھنے کی اسی جدوجہد میں اس کی زندگی تمام ہو جاتی ہے۔ یہاں تک کہ ایک دن آتا ہے، وہ چپکے سے دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے۔ جاتے ہوئے اس کو یہ سوچنے کا موقع بھی نہیں ملتا کہ یہ سارا کیا تماشا تھا اور وہ جاتے ہوئے یہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ:- *زندگی کا سفر ہے یہ کیسا سفر،* *کوئی سمجھا نہیں کوئی جانا نہیں
👍 ❤️ 😢 💯 😭 ❤‍🩹 🎉 🥀 50

Comments