
📚(القلم) Al_QALAM
February 1, 2025 at 11:58 AM
ذکیہ جعفری، جو 2002 کے گجرات فسادات میں اپنے شوہر احسان جعفری کی المناک موت کے بعد انصاف کی جدو جہد کی علامت بن گئیں، آج یکم فروری 2025 کو انتقال کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
ان کے شوہر کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری، 2002 میں احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں ہونے والے قتل عام میں ہلاک ہوئے تھے۔ اس سانحے کے بعد، ذکیہ جعفری نے 23 سال تک اپنے شوہر اور دیگر فساد متاثرین کے لیے انصاف کی لڑائی لڑی۔
ان کی انتھک کوششوں کے باوجود، سپریم کورٹ نے 2022 میں ان کی درخواست کو خارج کر دیا، جس سے وہ مایوس ہوئیں۔ اس کے باوجود ذکیہ جعفری نے اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کر کے صبر اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔
ذکیہ جعفری کی زندگی صبر، ہمت اور استقلال کی مثال ہے۔ ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
😢
❤️
👍
🤲
😭
💐
😔
😮
🙏
🥺
116