
📚(القلم) Al_QALAM
February 4, 2025 at 03:42 AM
*محبت*
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے ہم محبت کرتے ہیں لیکن ان کے قریب نہیں جاتے کیونکہ وہ دوری میں زیادہ خوبصورت لگتے ہیں ،
دوری میں ہی وہ بلند مقام رکھتے ہیں ،اور دوری میں ہی وہ زیادہ قیمتی لگتے ہیں !!!
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں ،جن سے ہم محبت کرتے ہیں اور ان کے قریب آنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے ساتھ زندگی کی تفصیلات بانٹتے ہیں اور ان سے دوری ہمیں تکلیف دیتی ہے ،ان کے بغیر زندگی کا تصور کرنا مشکل ہوتا ہے ،!!!
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے ہم محبت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ایک خوبصورت کہانی جینے کی تمنّا رکھتے ہیں ، اتفاقات بناتے ہیں ،تاکہ ان سے مل سکیں اور ان سے ملنے کے بہانے تلاش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ خیالی زندگی جیتے ہیں ،جو حقیقت سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہے ،!!!
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے ہم محبت کرتے ہیں اور یہ محبت ہمارے دل میں ہوتی ہے ہم خاموش رہتے ہیں باوجود تکلیف کے اور اپنی محبت کا اظہار نہیں کرتے یہاں تک کے ان سے بھی نہیں ، کیوں کہ
نتائج خوفناک ہوسکتے ہیں ،اور بہتر ہوتا ہے دروازے بند رہیں ،!!!
اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں ،جن سے ہم محبت کرتے ہیں ،اور ان کی محبت سے زمین بھر دیتے ہیں ، دنیا کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں اور ان موجودگی کی ضرورت محسوس کرتے ہیں ،اور ان کی عدم موجودگی یا دوری میں گٹھن محسوس کرتے ہیں ،
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے ہم محبت کرتے ہیں ، ان سے بس یہ چاہتے ہیں ،کہ وہ بھی ہمیں اس طرح محبت کریں جس طرح ہم ان سے محبت کرتے ہیں ،
منقول
https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l
❤️
👍
💯
💘
💐
💓
😢
😵💫
🙏
43