Darulifta Ahlesunnat
Darulifta Ahlesunnat
January 26, 2025 at 08:22 AM
*معراج شریف کتنی عمر میں ہوئی* فتوی نمبر: WAT-429 تاریخ اجراء:20جمادی الاخری 1443ھ/24جنوری2022 دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) سوال    حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کتنی عمر میں ہوئی تھی؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ    نبی کریم صلی اللہ  تعالی علیہ وآلہ وسلم نے  40 سال کی عمرمیں اعلان نبوت فرمایا اور 53 سال کی عمر میں ہجرت فرمائی ۔ یعنی اعلان نبوت کے 13ویں سال آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے ہجرت فرمائی۔ اس پر اتفاق ہے کہ  اعلان نبوت کے بعد اور ہجرت سے پہلے، مکہ معظمہ میں  معراج ہوئی لیکن اعلان نبوت کے کتنے عرصے بعد معراج ہوئی، اس کے متعلق مختلف اقوال ہیں، صدرالافاضل حضرت علامہ مولانا نعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمۃ نے فرمایاہے کہ اعلان نبوت کے بارہویں سال معراج ہوئی، اس اعتبار سے بوقت معراج، آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی عمر مبارک 52 سال بنتی ہے۔ اور جو اس کے علاوہ اقوال ہیں ، ان کے اعتبار سے مختلف عمر مبار ک ثابت ہوگی۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کتبہ المتخصص  فی الفقہ الاسلامی محمد عرفان مدنی عطاری  
❤️ 👍 💚 🪴 🫀 19

Comments