معلوماتی چینل@@
February 1, 2025 at 06:03 PM
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے قرعہ اندازی کی
قرعہ اندازی کے ذریعے پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے
عام کاشت کار کو سولر ٹیوب ویل سے اوسط روزانہ دس ہزار سے زائد اور ماہانہ سوا تین لاکھ سے زیادہ بچت ہوگی
حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کیلئے 10کلو واٹ کے سولر سسٹم کیلئے 5 لاکھ سبسڈی دے گی
15 کلوواٹ سولر سسٹم کیلئے ساڑھے 7 لاکھ اور 20 کلو واٹ سولر سسٹم کیلئے 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی
قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار متعلقہ ضلع کے وینڈر کا انتخاب کر کے سولر سسٹم کی تنصیب کرائیں گے
پنجاب میں چیف منسٹر زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاشتکاروں نے اپلائی کیا
3 لاکھ 85 ہزار کاشتکار چیف منسٹر زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے
87 فیصد ڈیزل پر چلنے والے زرعی ٹیوب ویل اور 13 فیصد بجلی سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل ہوں گے
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلے فیزمیں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کردیا