ApnaDeraTV
ApnaDeraTV
January 30, 2025 at 04:22 PM
میعاد ختم ہونے سے پہلے شناختی کارڈ، نائیکوپ یا پاکستان اوریجن کارڈ کی تجدید – ایک قانونی اور قومی ذمہ داری نادرا تمام مقیم شہریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یاد دلاتا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ، نیشنل شناختی کارڈ برائے بیرون ملک پاکستانی اور پاکستان اوریجن کارڈ کی ایک مقررہ میعاد ہوتی ہے۔ یہ آپ کی قانونی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنی شناختی دستاویز کی میعاد ختم ہونے سے پہلے اس کی تجدید کروائیں۔ بہت سے شہری اس ذمہ داری کو نظرانداز کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا، اپنی شناختی دستاویزات کی میعاد ختم ہونے سے پہلے تجدید کروا لیں تاکہ کسی بھی مالی، قانونی یا سرکاری مسائل سے بچا جا سکے۔
❤️ 1

Comments