ApnaDeraTV
ApnaDeraTV
January 31, 2025 at 08:34 PM
*حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا* وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کا اضافہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپےفی لیٹر مہنگا کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
🖐️ 😮 🙏 🖐 😂 🖕 😜 😡 😢 26

Comments