
SHAYAN TRADE
January 18, 2025 at 04:34 AM
#بارشوں_کی_آمد! #سرد_ہوائیں_ہمراہ!
#گرج_چمک !!🌩️⛈️⚠️
18 تا 21 جنوری ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں کہین ہلکی تو کہیں درمیانی بارشوں۔ کا امکان شمال مغربی بلوچستان اور ملک کے شمالی علاقوں میں تیز ہوائیں جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان 🌧️🥶
تفصیلات جاننے سے پہلے ہمارے اوفشل واٹس ایپ چینل کو فالو کریں اور موسم کی تازہ ترین پیشگوئیاں جانیے ویدر وید افتخار چینل آپ کو ہر لمحہ موسم کی خبر سے رکھتا ہے اگاہ 🤲👇
#بلوچستان_کا_موسم!🌧️🥶❄️🌩️
18 جنوری سے مغربی ہوائیں ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کی کا امکان 🌧️❄️🥶
18 سے 20 جنوری کے دوران : کوئٹہ ، زیارت، چمن، پیشین، قلعہ عبد الله ، قلعہ سیف اللہ ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار ، ہر نائی، ژوب، موسیٰ خیل ، خاران، کیچ ، پنجگور اور گوادر میں تیز ہوائیں / جھگڑ چلنے کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ 18 کی رات اور 19 جنوری کو چاغی، نوشکی، خاران، پیشین، قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں درمیانی بارش کے باعث فلیش فلڈ نگ کا اندیشہ۔ ا باقی علاقوں میں تیز گرد ہوائیں چلنے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا 🌧️🌦️!
اس دوران کوئٹہ ، زیارت، چمن، پیشین، قلعہ عبد اللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ۔ .⚠️⛈️🌩️🌧️
#خیبرپختونخوا_کا_موسم!⛈️🌦️🌩️
18 سے 21 جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر ، باجوڑ، مہمند ، خیبر ، اور کزئی، کرم ، وزیرستان، پشاور، چارسده، نوشہرہ، صوابی، کرک اور کوہاٹ، مری، گلیات اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر زبردست برفباری متوقع ❄️🥶🌧️🌦️ اس دوران دوران درمیانی سے شدید برفباری کے باعث ناران کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو میں بھاری برفباری کا امکان 🌦️❄️🥶
#پنجاب_کا_موسم 🌦️❄️🥶
پنجاب میں فلحال پراپر بارشوں کا امکان نہیں🌧️❄️🌦️ آج رات اور 19 جنوری کو : اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک، جہلم اور چکوال میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کے ساتھ ملکی بارش کا امکان۔ باقی علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا چند مقامات پر کہیں کہیں پر ہلکی پھلکی بارش ہو سکتی ہے یاد رہے جہاں گہرے بادل ہونگیے وہاں بارش کی امید کی جا سکتی ہے اس دوران سرد ہوائیں چلنے کا امکان ❄️🥶🌧️
#گلگت_بلتستان اور #کشمیر دیامیر ، استور، غذر ، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شکر کشمیر وادی نیلم ، مظفر آباد، پونچھ ، بلیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر ، میر پور میں تیز ہوائیں جھکڑ چلنے کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان اس دوران وادی نیلم، باغ، پونچھ ، حویلی، کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ / برقانی تو دے کرنے کا خطرہ⚠️⛈️🌩️
#احتیاطی_تدابیر_اختیار_کریں 👇⚠️⛈️⛈️
۔ اس دوران شمالی علاقہ جات اور پہاڑی علاقوں میں جانے والے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔ ⛈️🌩️⚠️
یہ تھی ہماری فورکاسٹ اگر ہماری فورکاسٹ پسند آئ تو ضرور لائک شئیر کریں اور اپنی محبت کا اظہار کریں شکریہ 😍💯
موسم کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے ہمارے موسمی واٹس ایپ چینل کو فالو کریں شکریہ
👍
❤️
7