SHAYAN TRADE
SHAYAN TRADE
January 22, 2025 at 10:22 AM
اسلام علیکم کسان بھائیو: اگیتی کاشت – معیاری پیداوار کی ضمانت محکمہ زراعت کی جانب سے کپاس کی اگیتی کاشت کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد کاشتکار بھائیوں کو جدید اور مؤثر زرعی تکنیک سے روشناس کرانا ہے تاکہ کپاس کی پیداوار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اگیتی کاشت کے فوائد: 1. کپاس کی اگیتی کاشت سے پیداوار زیادہ اور معیاری ہوتی ہے۔ 2. فصل کیڑوں اور بیماریوں سے محفوظ رہتی ہے۔ 3. چنائی وقت پر مکمل ہو جاتی ہے، جس سے مارکیٹ میں بہتر نرخ ملتے ہیں۔ 4. موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔ اہم ہدایات: جو کاشتکار اگیتی کاشت کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ اپنی زمین پر 15 فروری سے 31 مارچ کے درمیان کاشت کریں۔ 15 فروری سے پہلے ہرگز کاشت نہ کریں کیونکہ موسم کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے جرمینیشن (اگاؤ) متاثر ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر وہ زمینیں جو رایا، شوگرکین، سبزیات، یا چارہ جات کی فصل کے بعد خالی ہو رہی ہیں، ان پر انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر اگیتی کاشت کریں۔ تجویز کردہ ورائٹیز: اگیتی کاشت کے لیے ٹرپل جن ورائٹیز کا انتخاب کریں، جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت ہیں اور معیاری پیداوار دیتی ہیں۔ حکومتی اقدامات: معیاری اور منظور شدہ بیج کی فراہمی۔ کسانوں کو اگیتی کاشت کے لیے سبسڈی کی سہولت فراہم کرنے کے امکانات۔ زراعت کے ماہرین سے مشاورت اور تکنیکی مدد۔ تحریر عظیم بلوچ محکمہ زراعت تمام کسان بھائیوں سے درخواست ہے کہ موسم کاشت کے بجاے اگیتی کاشت لگائیں اور اگیتی کاشت کے فوائد سے مستفید ہوں۔ یاد رکھیں، معیاری اور زیادہ پیداوار نہ صرف کسان کے لیے منافع بخش ہے بلکہ ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ شکریہ! محکمہ زراعت توسیع خان پور ۔
❤️ 👍 2

Comments