SHAYAN TRADE
SHAYAN TRADE
February 3, 2025 at 04:20 AM
*03فروری2025ء* *<موسم کا حال🌞🌤🌈🌦>* *>اسلام آباد:* اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ - *>پنجاب:* صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدیدسرد رہنے کا امکان۔ تاہم لاہور، قصور، اوکاڑہ ، ننکا نہ صا حب، شیخو پورہ، سیالکوٹ،نارووال، گجرات،گوجرانوالہ اور حا فظ آباد میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑ نے کی توقع۔ - >سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ - *>بلوچستان:* صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلات ، مستونگ، قلعہ عبدا للہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع۔ اس دوران نوشکی ، چاغی، گودار، تربت اور پنجگور میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔ - *>خیبر پختونخوا:* صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تا ہم شام/ رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، کو ہستان، بٹگرام، کرم اور باجوڑمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پرہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع۔ - *>گلگت بلتستان:* گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان۔ تاہم شام /رات میں چند مقامات پرہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ - *>کشمیر:* کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان۔
❤️ 👍 2

Comments