
Awami National Party
January 18, 2025 at 02:16 PM
🟥فخر افغان باچا خان کی 37ویں اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی 19 ویں برسی کی مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی کے زير اہتمام ملک بھر میں تقریبات کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا
🟥عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان 20 جنوری 2025 کو صبح 10 بجے باچا خان مرکز پشاور میں تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کرینگے
🟥تقریب میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان، صوبائی صدر میاں افتخار حسین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین شریک ہوں گے
🟥 افتتاحی تقریب میں ننگیالے پختون کے سالاران ملی ترانے کے ساتھ سلامی پیش کریں گے
🟥 تقریب میں کتابوں اور روایتی کپڑوں و کھانوں سمیت مختلف دیگر اشیاء کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے
🟥تقریب کے پہلے حصے میں باچا خان ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام چھاپی گئی نئی کتابوں کی رونمائی بھی ہوگی
🟥 تقریب سے مرکزی صدر ایمل ولی خان اور دیگر قائدین خصوصی خطاب کرینگے
🟥 تقریب کے دوسرے حصے میں باچا خان امن مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں پشتو کے نامور شعراء شرکت کرینگے
https://www.facebook.com/100044170792668/posts/pfbid02RgUa1KmfE2SKrn1a8L1dtwJqqrnSvYP1y8mzuEsTsdrkQ6QdGuAjpa9NChcedkbHl/?mibextid=CDWPTG
❤️
👍
22