
Awami National Party
3.6K subscribers
About Awami National Party
Welcome to the Whatsapp channel of the Awami National Party (ANP), continuing the legacy of the Khudai Khidmatgar movement led by the great freedom fighter, Khan Abdul Ghaffar Khan, also known as "Bacha Khan" 📞: (091) 2246851 🖇️ anp.org.pk Tiktok: anpmarkaz Instagram: anpmarkaz Twitter (X): ANPMarkaz
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی تحریک دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ مائنز اینڈ منرلز بل کے خلاف ویلج کونسلز کی سطح پر احتجاجی مظاہروں اور لوگوں کی آگاہی کا سلسلہ جاری ہے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ مرکزی صدر ایمل ولی خان کی ہدایات پر جاری عوامی نیشنل پارٹی کی تحریک “مائنز اینڈ منرلز بل” کے خلاف اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ پہلے مرحلے میں صوبائی و اضلاع کی سطح پر کامیاب آل پارٹیز کانفرنسز اور ضلعی کونسل اجلاسوں کے انعقاد کے بعد، اے این پی نے اب ویلیج کونسل کی سطح پر کانفرنسز اور عوام کو منظم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ گاؤں، محلے اور مقامی سطح پر عوامی کانفرنسز منعقد کی جائیں گی تاکہ صرف مائنز اینڈ منرلز بل کی مخالفت ہی نہ ہو، بلکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحفظ اور اس پر مکمل عمل درآمد کے لیے عوام میں شعور بھی اجاگر کیا جا سکے۔ صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ “مائنز اینڈ منرلز بل” خیبر پختونخوا کے قدرتی وسائل پر وفاقی حکومت اور طاقتور حلقوں کے قبضے کی خطرناک سازش ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری کی بنیادی ضمانت ہے اور اے این پی اس پر مکمل عملدرآمد کے لیے ہر سطح پر جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اپنے وسائل کے اصل مالک ہیں، اور ان وسائل پر کسی بھی غیر آئینی مداخلت کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔ ہم گلی، محلے، گاؤں اور شہر کی سطح تک عوام کو منظم کریں گے تاکہ ایک طاقتور اور مربوط عوامی ردعمل سامنے آ سکے۔عوامی نیشنل پارٹی تمام جمہوری سیاسی قوتوں، سول سوسائٹی اور باشعور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس قومی تحریک میں بھرپور شرکت کریں اور صوبائی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

یہ کیسا مذاق ہے کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ عمران خان ہمیں بتائے گا کہ بجٹ منظور کرنا ہے یا نہیں؟ ایک شخص جو جیل میں ہے، کیا وہ آ کر یہ فیصلہ کرے گا؟ کیا ان کو اپنے نمائندوں پر کوئی اعتبار نہیں ؟اور دوسری طرف وزیرِ اعلیٰ گنڈاپور صاحب کہتے ہیں کہ ہم وفاق کو پیسے دیں گے، لیکن خود صوبے میں نہ اسکولوں کے پاس کتابوں کے پیسے ہیں، نہ یونیورسٹیوں کے پاس فنڈز، اور عوام مہنگائی سے تباہ ہو چکے ہیں۔تو سوال یہ ہے کہ اگر خود صوبہ بدترین مالی بحران کا شکار ہے، تو وفاق کو پیسے دینے کا فیصلہ کس عقل سے کیا جا رہا ہے؟یہ حکومت خیبر پختونخوا کی تاریخ کی سب سے ناکام حکومت ثابت ہوئی ہے۔ صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی میاں افتخار حسین

اے این پی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتی ہے،اے این پی ایرانی فوجی رہنماؤں کی شہادت پر دل کی گہرائی سے افسوس ہے،سینیٹر ایمل ولی خان ایران کو مکمل حق حاصل ہے کہ اپنی خودمختاری کا دفاع کرے، صدر اے این پی اسرائیلی حملہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے، ایمل ولی خان عالمی برادری کی خاموشی ظلم کو تقویت دے رہی ہے، صدر عوامی نیشنل پارٹی صیہونی حکومت بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے، ایمل ولی خان اسرائیلی عزائم پورے خطے کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، اے این پی ایرانی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوئی بھی کوشش انتہائی خطرناک ہو گی، سینیٹر ایمل ولی خان خطے میں امن کے لیے اجتماعی علاقائی ردعمل ناگزیر ہے، ایمل ولی خان کا مطالبہ حل صرف مذاکرات اور کشیدگی کے خاتمے میں ہے، نہ کہ یکطرفہ جارحیت میں، صدر اے این پی پشاور( پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی اسرائیلی صیہونی حکومت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختار سرزمین پر کیے گئے بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ہم اس انتہائی غم اور قومی سانحے کے موقع پر اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اُن عظیم فوجی رہنماؤں اور اہلکاروں کی شہادت پر دل کی گہرائیوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں جو اس قابلِ نفرت جارحیت میں نشانہ بنائے گئے۔ ان کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جائے گا۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی واضح طور پر تسلیم کرتی ہے کہ ایران کو اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی غیر ملکی جارحیت کے خلاف دفاع کا مکمل اور جائز حق حاصل ہے، جیسا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج ہے۔ یہ اسرائیلی جارحیت نہایت خطرناک اور ناقابلِ قبول اشتعال انگیزی ہے۔ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی، جو کہ غزہ میں جاری مظالم کو تقویت دیتی رہی ہے، اب مزید ناقابلِ برداشت ہے۔ دنیا اب مزید خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی جبکہ صیہونی حکومت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے پوری آبادیوں کو تباہ کر رہی ہے—جس طرح اس نے غزہ میں کیا، اور اب خطے کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیل رہی ہے۔انہوب نے کہا کہ اے این پی سمجھتی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی حکومت کو غیر مستحکم یا ختم کرنے کی کوئی بھی حکمت عملی پورے مشرق وسطیٰ کے لیے شدید خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہوگا۔ ایسے اقدامات پورے خطے کو ایسی جنگ میں جھونک سکتے ہیں جس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔ ہم تمام ذمہ دار علاقائی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تہران کی سفارتی اور سیاسی سطح پر بھرپور حمایت کریں۔ اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور مستقبل میں ایسے خطرناک حملوں کی روک تھام کے لیے اجتماعی علاقائی ردِعمل ناگزیر ہے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ آگے کا راستہ صرف اور صرف مذاکرات اور کشیدگی کے خاتمے پر مشتمل ہونا چاہیے، نہ کہ یکطرفہ تشدد پر مبنی کارروائیوں پر جو پورے خطے کے لیے تباہی کا پیغام بن سکتی ہیں۔ #ANP #AyubKhanDoaba #iran #Israel


عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکریٹری حسین شاہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ “مائنز اینڈ منرلز بل” خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل پر زبردستی قبضے کی کوشش ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی اس ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور اب تحریک کو ویلیج کونسل سطح پر مزید منظم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت نے صوبے بھر کے مختلف اضلاع کے لیے سینئر اور متحرک رہنماؤں کو نامزد کر دیا ہے جو مقامی سطح پر عوامی آگاہی، احتجاجی مظاہروں اور تنظیمی رابطوں کا نیٹ ورک فعال بنائیں گے۔انھوں نے تمام ضلعی تنظیموں، ذیلی یونٹس اور تنظیمی ونگز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نامزد قائدین کی قیادت میں عملی سرگرمیاں جلد از جلد شروع کریں، کیونکہ یہ مرحلہ 30 جون تک مکمل کرنا ہے۔ ہر ویلیج کونسل، تحصیل اور ضلع میں اس تحریک کو پہنچایا جائے۔ہماری یہ جدوجہد صرف سیاسی نہیں، بلکہ ہماری قومی بقا، وسائل پر حقِ ملکیت، اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے-

واپڈا چارسدہ کے خلاف کامیاب احتجاج پر *عوامی نیشنل پارٹی چارسدہ* کے تمام عوام کا شکرگزار ہے۔ `عوامی نیشنل پارٹی ضلع چارسدہ`

اے این پی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتی ہے،اے این پی ایرانی فوجی رہنماؤں کی شہادت پر دل کی گہرائی سے افسوس ہے،سینیٹر ایمل ولی خان ایران کو مکمل حق حاصل ہے کہ اپنی خودمختاری کا دفاع کرے، صدر اے این پی اسرائیلی حملہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے، ایمل ولی خان عالمی برادری کی خاموشی ظلم کو تقویت دے رہی ہے، صدر عوامی نیشنل پارٹی صیہونی حکومت بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے، ایمل ولی خان اسرائیلی عزائم پورے خطے کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، اے این پی ایرانی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوئی بھی کوشش انتہائی خطرناک ہو گی، سینیٹر ایمل ولی خان خطے میں امن کے لیے اجتماعی علاقائی ردعمل ناگزیر ہے، ایمل ولی خان کا مطالبہ حل صرف مذاکرات اور کشیدگی کے خاتمے میں ہے، نہ کہ یکطرفہ جارحیت میں، صدر اے این پی پشاور( پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی اسرائیلی صیہونی حکومت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختار سرزمین پر کیے گئے بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ہم اس انتہائی غم اور قومی سانحے کے موقع پر اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اُن عظیم فوجی رہنماؤں اور اہلکاروں کی شہادت پر دل کی گہرائیوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں جو اس قابلِ نفرت جارحیت میں نشانہ بنائے گئے۔ ان کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جائے گا۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی واضح طور پر تسلیم کرتی ہے کہ ایران کو اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی غیر ملکی جارحیت کے خلاف دفاع کا مکمل اور جائز حق حاصل ہے، جیسا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج ہے۔ یہ اسرائیلی جارحیت نہایت خطرناک اور ناقابلِ قبول اشتعال انگیزی ہے۔ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی، جو کہ غزہ میں جاری مظالم کو تقویت دیتی رہی ہے، اب مزید ناقابلِ برداشت ہے۔ دنیا اب مزید خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی جبکہ صیہونی حکومت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے پوری آبادیوں کو تباہ کر رہی ہے—جس طرح اس نے غزہ میں کیا، اور اب خطے کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیل رہی ہے۔انہوب نے کہا کہ اے این پی سمجھتی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی حکومت کو غیر مستحکم یا ختم کرنے کی کوئی بھی حکمت عملی پورے مشرق وسطیٰ کے لیے شدید خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہوگا۔ ایسے اقدامات پورے خطے کو ایسی جنگ میں جھونک سکتے ہیں جس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔ ہم تمام ذمہ دار علاقائی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تہران کی سفارتی اور سیاسی سطح پر بھرپور حمایت کریں۔ اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور مستقبل میں ایسے خطرناک حملوں کی روک تھام کے لیے اجتماعی علاقائی ردِعمل ناگزیر ہے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ آگے کا راستہ صرف اور صرف مذاکرات اور کشیدگی کے خاتمے پر مشتمل ہونا چاہیے، نہ کہ یکطرفہ تشدد پر مبنی کارروائیوں پر جو پورے خطے کے لیے تباہی کا پیغام بن سکتی ہیں۔ جاری کردہ: انجینئر احسان اللہ خان مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی


آئیے!ایک بار پھر نیشنل عوامی پارٹی کے طرز پر ایک مضبوط اور وسیع عوامی تحریک کا آغاز کریں ،ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں پشتون، بلوچ، ہزارہ اور تمام محکوم اقوام کی حقیقی نمائندگی ہو۔ہمیں نہ کوئی پگڑیاں چاہییں، نہ عہدے۔ میں، ایمل ولی خان، عوامی نیشنل پارٹی کا مرکزی صدر، آج اسی تحریک کا پہلا سپاہی بنتا ہوں۔آئیے! ہم سب مل کر اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھیں۔اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے،ہزاروں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے،اور اپنے وسائل و حقوق پر مکمل اختیار حاصل کرنے کے لیے متحد ہوں۔وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی محکوم اقوام کا مقدمہ یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھائیں۔قوم ہم پر جمع ہوتی ہے —نہ مسلم لیگ پر، نہ پیپلز پارٹی پر، اور نہ ہی کسی اور جماعت پر۔ہم کسی اور کا نوالہ نہیں چھینیں گے، لیکن انسان ہیں…جب دیکھتے ہیں کہ ہمارے بچے کے منہ کا نوالہ کوئی اور چھین کر اپنا پیٹ بھر رہا ہےاور ہمارا بچہ بھوک سے مر رہا ہےتو یہ برداشت نہیں ہوتا۔ہم ہر حد تک جائیں گے،اور اپنے بچے کا نوالہ واپس لیں گے ،اسے اپنے بچے کے منہ تک پہنچا کر ہی دم لیں گے مرکزی صدر، عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نواب ارباب عبدالقادر کاسی کی 26ویں اور نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی پہلی برسی کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔


https://youtu.be/kYUocOP6bgU?si=_l970cFlLFAH7XZr