Awami National Party
Awami National Party
January 20, 2025 at 11:53 AM
عوامی نیشنل پارٹی کے زيراہتمام فخر افغان باچا خان کی 37ویں اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی 19ویں برسی کی مناسبت سے تقریبات، مرکزی صدر ایمل ولی خان کی باچا خان مرکز میں افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو: باچا خان، خدائی خدمتگار، ولی خان اور انکے ساتھی ہماری آنے والی نسلوں کیلئے قربانیوں کے علمبردار ہیں باچا خان کی 37 ویں برسی کے موقع پر تمام اقوام بالخصوص پختون قوم کو امن کا پیغام دیتے ہیں پختون تاریخ اور اس سرزمین کیلئے باچا خان امن کے پیامبر تھے انہوں نے پوری زندگی پختون قوم کے امن، بقا، بنیادی حقوق، تعلیم، شناخت اور اصلاح کیلئے جدوجہد کی آج ان اکابرین کی برسی کے موقع پر قوم کو امن کا پیغام دیتے ہیں ریاست، صوبائی اور مرکزی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ امن کو ملحوظ خاطر رکھ کر امن کی پالیسیاں تشکیل دے پختون قوم کی بقا کو خاطر میں رکھ کر پالیسیاں بنائی جائیں کرم کے رہنے والے جس دکھ اور درد سے گزر رہے ہیں، اے این پی کرم کے تمام باسیوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے بدقسمتی سے یہ کسی ملک میں نہیں ہوتا کہ ایک ضلع حکومت کی پہنچ سے دور ہو موجودہ وقت میں کرم میں نہ حکومت اور نہ سیکیورٹی اداروں کی رٹ ہے راستے بند اور عوام اشیاء ضروریہ سے محروم ہے، حکومتوں کی ترجیحات کچھ اور ہیں حکومت ہنگامی بنیادوں پر کرم کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کرے بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی حکومت کی غیرسنجیدگی کے خلاف نکلے گی آپریشن مسئلے کا حل نہیں ہے، ماضی کا کونسا آپریشن مثبت نتائج لیکر آيا ہے؟ عمران خان کی سزا سے درجہ حرارت بڑھتا ہے تو بڑھنے دے، گند کو صاف ہونے دیں
❤️ 👍 16

Comments