Awami National Party
January 21, 2025 at 12:08 PM
باجوڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے کی این او سی کی منسوخی/ صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم کا ردعمل
صوبائی حکومت پختونخوا میں امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، ارسلان خان ناظم
انضمام کے باوجود آج بھی ضم اضلاع اے این پی جیسی جماعتوں کیلئے نوگو ایریا ہیں
امن کی بات کرنے اور گڈ اور بیڈ کی تفریق کے بغیر دہشتگردی کی مخالفت کی وجہ سے ہمیں ان اضلاع تک رسائی نہیں دی جاتی
باجوڑ میں ہمارے 22 جنوری کے جلسہ کی این او سی کینسل کرنا حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے
جلسہ میں مرکزی صدر ایمل ولی خان اور دیگر قائدین نے خصوصی شرکت کرنی تھی
صوبائی حکومت کی ایماء پر ضلعی انتظامیہ نے جلسے کو سیکیورٹی دینے سے انکار کردیا ہے
ضم اضلاع کے عوام آج بھی غیر اعلانیہ ایف سی آر کے تحت زندگی گزار رہے ہیں
پچیسویں آئینی ترمیم کے ثمرات سے ان اضلاع کے عوام اب تک محروم ہیں
جلسے کا انعقاد کرنا ہمارا حق اور اسکو تحفظ فراہم کرنا حکومت اورریاست کی ذمہ داری ہے
پی ٹی آئی کو خود جب جلسے کی اجازت نہیں ملتی تو یہ لوگ آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت گورننس اور عوام کو تحفظ دینے سے مکمل طور پر عاری ہے
ہم گزشتہ کئی سالوں سے دہرا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کی حمایتی اور ہمدرد ہے
پچھلے 12 سالہ دور اقتدار میں انہوں نے صرف کرپشن اور دہشتگردی کی آبیاری کی ہے
ہم جب دلیل کی بنیاد پر حقائق بیان کرتے ہیں تو یہ مخصوص لوگ گالیوں پر اتر آتے ہیں
امن، پختونوں کے حقوق اور وسائل پر اختیار کی جدوجہد ہماری میراث ہے
اس جدوجہد سے ہمیں گولیاں اور گالیاں روک نہیں سکتی، ہمارا سفر جاری رہے گا
ضلعی تنظیم کی مشاورت سے 22 جنوری کا جلسہ فالحال ملتوی کردیا گیا ہے
اے این پی باجوڑ کی صلاح سے جلسہ عام کیلئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا
کارکنان اور ذمہ داران اپنے حوصلے بلند اور جلسہ عام کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھیں
#bachakhanmonth2025
https://www.facebook.com/share/p/18QJTBtZGx/
❤️
👍
😢
20