Mufti Wasim Akram Razavi
Mufti Wasim Akram Razavi
January 21, 2025 at 04:53 PM
*دو بڑی بیماریوں کی علامات* چیک اپ ضرور کروائیں اگر تذکرۂ اہل بیت پر آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی محسوس ہو تو فوراً اپنا علاج کروائیں، *کیونکہ یہ ناصبیت کی علامت ہے۔* اگر تذکرۂ صحابہ پر آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی محسوس ہو تو فوراً اپنا علاج کروائیں، *کیونکہ یہ رافضیت کی علامت ہے۔* اہل سنت وجماعت تو یوں کہتے ہیں: *اہلِ سنّت کا ہے بیڑا پار اَصحابِ حضور* *نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ کی* *حسنین کریمین ہمارے سردار ہیں* حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: أتاني ملكٌ فسلمَ عليَّ، نزلَ منَ السماءِ لمْ ينزلْ قبلَها، فبشرني أنَّ الحسنَ والحسينَ سيدا شبابِ أهلِ الجنةِ، وأنَّ فاطمةَ سيدةُ نساءِ أهلِ الجنةِ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میرے پاس ایک فرشتہ آیا، اس نے مجھے سلام کیا۔ وہ آسمان سے اترا، ایسا فرشتہ جو اس سے پہلے کبھی نہیں اترا تھا۔ اس نے مجھے خوشخبری دی کہ حسن اور حسین جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں اور فاطمہ جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔" (السیوطی، الجامع الصغیر) *یہ فضیلت سن کر کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی ؟؟* *تمام صحابہ کرام ہدایت کے ستارے ہیں* حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: أصحابي كالنُّجومِ بأيِّهِمُ اقتديتُمُ اهتديتُم رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں، تم ان میں سے جس کی بھی پیروی کرو گے، ہدایت پاؤ گے۔" (ابن حجر العسقلانی، الكافي الشاف، ص: ١٦١) حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ہدایت دینے والے اور ہدایت پانے والے ہیں، اور ہاں، مومنوں کے ماموں بھی ہیں۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: *«اللهم اجعله هاديا مهديا واهد به»* (ترمذی، حدیث: 3842) اور حضرت ملا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (وَعَنْ مُعَاوِيَةَ) أَيِ: ابْنِ أَبِي سُفْيَانَ وَهُوَ خَالُ الْمُؤْمِنِينَ (مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح، ٣٢٥٨/٨) *آپ کو کوئی پریشانی تو نہیں ہوئی نا؟؟؟* *ماشاءاللہ! آپ کا چیک اپ مکمل ہوا، اور ریپورٹ نیگیٹو آئی۔* *مبارک ہو 😊* (یہ تحریر میں نے کرونا کے زمانے میں لکھی تھی آج پھر شیئر کی ہے) *✍️: محمد وسیم اکرم رضوی* ٹٹلاگڑھ بلانگیر اڈیشہ
❤️ 👍 😂 😇 🇳🇵 🤲 🥰 🩵 53

Comments