
Mufti Wasim Akram Razavi
February 15, 2025 at 07:00 AM
*ہلاکت سے بچنے کا حدیثِ پاک سے بہترین نسخہ*
زمانہ جتنا زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے دور ہوتا جائے گا، فتنہ بڑھتا جائے گا۔ جو گمراہی آج سے دس سال پہلے نہیں تھی، وہ آج زیادہ عام ہو چکی ہے، اور آنے والا کل اس سے بھی زیادہ پُرفتن ہوگا۔ ان فتنوں سے بچنے کا ایک آسان طریقہ وہی ہے جو حدیثِ پاک میں مذکور ہے۔
حضرت عبدالرحمن بن ابی بکرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:
*"یا تو عالم بنو، یا طالب علم، یا علم سننے والا، یا علم سے محبت کرنے والا، اور پانچواں (علم و اہلِ علم سے نفرت کرنے والا) نہ بنو، ورنہ ہلاک ہو جاؤ گے۔"*
(المعجم الأوسط،ج:5،ص:231،حدیث: 5171، دار الحرمین)
آج لوگوں کے گمراہ ہونے کی بڑی وجہ علمِ دین اور علما سے بیزاری ہے، بلکہ دنیا بھر میں ایسے افراد کھڑے کیے گئے ہیں جن کا کام ہی لوگوں کو علم و علما سے متنفر کرنا ہے۔
*✍️: محمد وسیم اکرم رضوی*
ٹٹلاگڑھ بلانگیر اڈیشہ ہند
❤️
👍
💞
🙏
20