THE EDUCATIONAL HUB - TB
THE EDUCATIONAL HUB - TB
February 13, 2025 at 11:42 AM
⬛ *بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئر مین اعجاز احمد بلوچ نے کہا ہے* کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نقل کر نے والے طلباءاور نقل کروانے میں ملوث عملے کے خلاف سخت سے سخت کا رروائی عمل میں لائی جائیگی، محکمہ اینٹی کرپشن کا بورڈ آفس کے چھا پے کے دوران کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور نہ ہی بورڈ آفس کا کوئی عملہ کرپشن میں ملوث ہے ، کسی کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ یکطرفہ فیصلہ کریں ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی ۔اعجاز احمد بلوچ نے کہا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 1لاکھ 50ہزارسے زائد طلباءو طالبات نے حصہ لیا ہے بلو چستان بھر میں 438امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ، بلو چستان بورڈ کامینڈیٹ نقل سے پاک امتحانات کروانا ہے لیکن اس بار وزیر اعلیٰ بلو چستان کی قیادت میں صوبائی حکومت بھی نقل کی روک تھام کے لئے پر عزم ہے امتحانی مراکز کا دورہ کر رہا ہوں ایسا ماحول نہیں وہاں نقل کی جا سکے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ اینٹی کرپشن نے صرف بورڈ آفس پرچھاپہ نہیں مارا بلکہ وہ معمول کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں ،محکمہ اینٹی کرپشن نے بورڈ آفس آکر تمام تر چیزیں چیک کیں لیکن کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور نہ ہی بورڈ آفس کا کوئی عملہ کرپشن میں ملوث ہے ، چند لوگ بورڈ آفس کے خلاف پروپگنڈہ کر رہے لیکن اس میں صداقت نہیں ہے کسی کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ یکطرفہ فیصلہ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ بورڈ آفس میں سفارش کلچر کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ اب تمام تر سسٹم کو آن لائن کر دیا گیا ہے ، بورڈ آفس سے ڈگری سمیت تمام ڈاکوممنٹس کا حصول آسان بنا دیا گیا ہے ، طلباءکی سہولت کے لئے بورڈ آفس میں بہت سی اصلا حات لائی گئیں ہیں پیپر چیکنگ کے لئے ای مارکنگ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے جس سے پیپر زہمارے پاس سالوں سال محفوظ رہےں گے،بورڈ آفس نے ون لنک کا سسٹم بھی شروع کر دیا جس کے ذریعے وہ گھر بیٹھے بیٹھے اپنی فیس جمع کروا سکتے ہیں بلو چستان بورڈ نے طلباءکی سہولت کے لئے فاسٹ ٹریک قائم کیا ہے تاکہ طلباءبورڈ آفس کی بلڈنگ میں خوار ہو نے کی بجائے بر وقت اپنا کام کروا سکیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کی واضح ہدایت ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں کسی سینٹر میں نقل نہ ہوں ، نقل میں ملوث طلباءکاپیپر کینسل اور امتحانی عملے کے خلاف بھی سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ، نقل کی روک تھام کے لئے امتحانی سینٹر کا مختلف محکموں کے سیکر ٹریز بھی دورہ کر رہے ہیں ۔
😂 🌸 👌 😏 10

Comments